چیئر مین نیب کی تقرری، اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب، سماعت ملتوی
Updated at 1145 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار علی شاہ کے بطور چیئرمین نیب تقرر کے خلاف دائر مقدمہ میں اٹارنی جنرل سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کے تقرر کے خلاف اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کی درخواست کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ وفاق کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ،، جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دئے کہ حفیظ پیرزادہ 15 دن میں واپس نہیں آتے تو وفاق دوسرا وکیل کرلے،، بنچ کے رکن جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس سماعت کے لئے مقرر ہو تو وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے، بعد میں عدالت نے اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
دیپکا اور عمران خان کی نئی فلم ’بریک کے بعد‘ریلیز کردی گئی
Updated at 1210 PST
ممبئی …دیپکا پڈوکون اور عمران خان کی نئی فلم’بریک کے بعد‘آج سلور اسکرین پر سج گئی۔بریک کے بعد کہانی ہے دوبچپن کے دوستوں کی،جوچار سال کی عمر سے جاری ہے اور آخر کودوستی محبت میں بدل جاتی ہے۔عالیہ یعنی دیپیکا تو لگی ہیں اپناخواب پوراکرنے کی دھن میں اورابھے یعنی
امریکا میں آج بلیک فرائی ڈے،لوگوں کی رات بھر شاپنگ
Updated at 1200 PST
نیویارک …امریکا میں آج بلیک فرائی ڈے منایاجارہاہے جس کی شاپنگ کے لیے شاپنگ مال میں لوگوں نے رات کوشاپنگ کی۔کیونکہ یہ موقع سال میں دوبارہ نہیں آئے گا۔ تھینکس گونگ ڈے پرچھٹی اور شاپنگ نہ ہوتو مزہ نہیں آتا۔اس لیے امریکی رات کوہی شاپنگ کرنے نکل پڑتے ہیں۔پھربھلا پیسہ
پولینڈ : بچوں کے پیارے دوست ’ٹیڈی بیئرز‘ کا دن منایا گیا
Updated at 1115 PST
وارسا…پولینڈ میں دنیا بھر کے بچوں کے پیارے دوست ’ٹیڈی بیئرز‘ کا دن منایا گیا۔ پولینڈ میں بچوں کا سب پسندیدہ کھلونا ٹیڈی بیئرز ہے۔عالمی سطح پرٹیڈی بیئرز کا دن مختلف تاریخوں میں منایاجاتاہے،تاہم پولینڈ میں اس دن کو منانے کیلئے 25نومبر کی تاریخ مخصوص ہے۔ پولینڈکے بچوں نے یہ