ذوالقرنین حیدر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Updated at 1440 PST
کراچی…دبئی سے اچانک غائب ہو کر لندن پہنچنے والے پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ خط لکھیں گے جس میں ان وجوہات کا ذکر کیا جائے گا جن کی وجہ سیبین الاقوامی کرکٹ چھوڑنی پڑی۔ جب ان سے کرکٹ چھوڑنے کی وجوہات پوچھی گئیں تو ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ ان پر سخت دباوٴ تھا اور مستقل خطرات تھے اور وہ اس دباوٴ کو ہینڈل نہیں کر پارہے تھے اس لئے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ وہ کسی پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتے۔ اپنے فیصلے کا پس منظر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں چوتھے اور پانچویں میچ میں ہارنے کیلئے کہا گیا تھا، دھمکیاں دبئی میں ملیں اس لئے بات وہاں باہر نہیں نکالی، برطانیہ پہنچ کر یہ راز افشا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے کھل کر فون پر میچ ہارنے کا کہنا جبکہ میرا یقین ہے کہ اس کے پیچھے دو یا تین اور لوگ ہونگے۔ فون کرنے والے شخص کے متعلق انہوں نے کہاکہ مذکورہ شخص سے اردو میں بات پہلی بار دبئی میں ہوئی ۔ دوسرے میچ کے موقع پر کھانا کھانے کے بعد مذکورہ شخص انہیں ہوٹل میں ملا، پہلے لالچ دی اور بعد میں دھمکی دی کہ اگر میں نے تعاون نہ کیا تو میں ٹیم میں نہیں رہونگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ مذکورہ شخص اتنی رسائی کا حامل ہے اور جو دھمکی دی اسے عملی جامع پہنا سکتا ہے لہذا اچانک دبئی چھوڑنے کا اتنا بڑا فیصلہ کیا۔ سیاسی پناہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وہ لندن پہنچے تو امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں قیام کیلئے ان کو کوئی نہ کوئی اسٹیٹس ضروری ہے، کاغذات جمع کرادیئے۔انہوں نے کہا کہ وہ سید ہیں، کسی سے خیرات یا امداد قبول نہیں کر سکتے، دبئی کے مقابلے میں انسانی حقوق کی صورتحال برطانیہ میں بہتر ہے، موت کہیں بھی آسکتی ہیں۔
القاعدہ کا گڑھ بدستور پاک افغان سرحد ہی ہے، امریکی وزیر دفاع
Updated at 1610 PST
کوالالمپور …امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ القاعدہ کا محور عرب اور شمالی افریقا تک پھیل جانے کے باوجود پاکستان میں موجود ہے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا عرب ممالک اور شمالی
جمہوریت گھوڑا اور مارشل لاء گدھا ہے، نواز شریف
Updated at 1535 PST
خیرپور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے ان تمام اقدامات کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے جن کے نتیجے میں کرپشن بڑھے، مہنگائی ہو اور عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔ ہم حکومت کو مجبور کرینگے کہ وہ پاکستان کے حق میں صحیح