حیدرآباد . . . . . وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اتنی اہلیت رکھتی ہیں کہ کراچی میں ایک نشست پر ضمنی انتخاب کراسکے۔ انہوں نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ2010 میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث34اور خودکش حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والے200 سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت10 لاکھ سے زائد غیر ملکی کراچی میں رہ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم سینئر موسٹ اتحادی ہیں اور ٹارگٹ کلنگ روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب کے دوران فوج بلانے کی درخواست آرمی ہیڈکوارٹر بھیج دی ہے۔ اگر ضمنی انتخاب کے دوران فوج بلانا ہے تو الیکشن کمیشن صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر سندھ حکومت کو درخواست دے۔واضح رہے کہ کراچی میں دو سال سے ڈبل سوار ی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد کردیئے
Updated at 2010 PST
اسلام آباد . . . . . . پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان ایٹمی جنگ چھیڑنے میں پہل کر سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بے بنیاد
ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم، صدر نے امریکا سے ڈرون مانگ لئے
Updated at 2000 PST
اسلام آباد . . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے ، امریکا ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ ترجمان ایوان صدرکے
قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ کا فائنل،لاہور لائنز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Updated at 1840 PST
لاہور . . . . . . قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کافاتح کون ہو گا اس کے فیصلے کی گھڑی آ پہنچی ہے۔قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور لائنز کے کپتان محمد یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ
صدر زرداری کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم اور آرمی چیف شریک
Updated at 1730 PST
اسلام آباد . . . . . صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں اعلیٰ سطح کااجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکا میں ہونیوالے اسٹریٹیجک مذاکرات کے اگلے دور پر مشاورت کی
خواجہ سراؤں کے ذریعے قرضہ وصولی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
Updated at 1600 PST
لاہور… سیاستدانوں اور باثر شخصیات سے قرضوں کی وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کیجائیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان جنہوں نے وزیر اعظم کی اہلیہ سمیت بااثر سیاسی شخصیات،سابق جرنیلوں اور بیورو کریٹس سے274 ارب روپے
کراچی:اورنگی میں ضمنی انتخاب،خودکش حملے کا خطرہ ہے، رینجرز حکام
Updated at 1420 PST
کراچی …کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئروسیم ایوب نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق کراچی میں پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر کسی پولنگ اسٹیشن میں خود کش دھماکا یا فائرنگ کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں رینجرز اسپورٹس کمپلیکس میں
لال مسجد واقعے پر قوم سے معافی نہیں مانگی،پرویز مشرف
Updated at 0410 PST
ڈیلس،ٹیکساس . . . راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ جنگ . . . سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کو میرے خلاف بولتے ہوئے سوچنا چاہیے، کیونکہ میں نے ان کو تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر نے 3ملکوں کو ایٹمی راز دےئے اور اس کے مکمل ثبوت