اردو سکائی اخبار 14 ستمبر 2010 | Urdu News
اڑل واہ میں کٹ لگانے کے باوجودمنچھر جھیل کی صورتحال سنگین.
دادو…اڑل واہ میں کٹ لگائے جانے کے باوجود منچھر جھیل کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔منچھر جھیل کے ریگولیٹر ون سے پانی دانسترواہ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بوبک شہر ،سیہون ایئرپورٹ ،انڈس ہائی وے اور سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔منچھر جھیل کے زیرو پوائنٹ سے آر ڈی100 تک بندوں کے پشتے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ آر ڈی80 سے86 اور90 سے95 تک پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے ان مقامات پرمستقل دراڑیں پڑ رہی ہیں جنہیں محکمہ آبپاشی کا عملہ پر کررہاہے۔منچھر جھیل کی مختلف نہروں سے تحصیل سیہون کے اب تک52 دیہات اور کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آچکی ہیں۔۔یونین کونسل دل، بوبک اور چنہ سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ ادھر تحصیل جوہی کاآج نویں روزاور ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی کا پندرہ روز سے ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔سجاول گرڈ اسٹیشن میں پانی بھر جانے کے باعث جاتی میں گزشتہ چودہ روز سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ سجاول اور دیوان سٹی کے درمیان بارہ کلومیٹر شاہراہ زیرآب آنے سے بدین کا کراچی سے14روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ادھرٹھٹھہ میں15 ستمبر سے کھلنے والے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزیدایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
کراچی: استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس.
کراچی …سول اسپتال کراچی میں استعمال شدہ سرنجز کواستعمال کیلئے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے اختر شاہین رند کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سول اسپتال کے شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجز دوبارہ استعمال کے لیے فروخت کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر روز رات کو صفائی کرنے والا عملہ شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجز الگ کر کے لے جاتا ہے۔ مسلسل شکایات کے بعد جیو نیوز کی ٹیم نے چھاپہ مار کر عملے کو رنگے ہاتھوں سرنجز اٹھاتے ہوئے پکڑ لیا۔جیو نیوز کی ٹیم کے پہنچنے پر شعبہ حادثات کے سوئیپر پرکاش نے اعتراف کیا کہ وہ سرنجز لے جا کر بیچے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ صرف وہ اکیلا نہیں ہے بلکہ اس جیسے عملے کے دیگر لوگ بھی اپنی اپنی ڈیوٹی میں سرنجز بیچتے ہیں۔ سوئیپر پرکاش نے اعتراف کیا کہ روزانہ ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے بن جاتے ہیں۔رات کی ڈیوٹی پر موجود سول اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مظفر بھٹو نے سرنجز کی فروخت سے لاعلمی کااظہارکیا۔ واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی بھی سول اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔
سیالکوٹ: مقتول بھائیوں کے ورثاء کا لاشوں کے پوسٹمارٹم سے انکار.
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں تشددسے ہلاک ہونے والے دوبھائیوں حافظ مغیث اورمنیب کے خاندان نے آج لاشوں کاپوسٹمارٹم نہ کرانے کے لیے ایم ایس سول اسپتال اورعلاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دیدی ہے۔دونوں بھائیوں کے خاندان کی طرف سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تجربہ کارڈاکٹروں پر مشتمل نہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لاہور سے فرانزک ماہرین اورتجربہ کارڈاکٹروں کو بلا کر دونوں بھائیوں کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم کرایا جائے۔ایم ایس سول اسپتال نے درخواست صوبائی حکومت کوبھجوادی ہے ۔سپریم کورٹ نے حافظ مغیث اورمنیب کادوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
سائنس فکشن ویڈیو گیم کی نئی سریزHalo:Reach دنیا بھر میں ریلیز .
لاس اینجلس …مشہور سائنس فکشن ویڈیو گیم کی نئی سریزHalo:Reach دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے ۔ 2001میں لانچ کیے جانے والے ویڈیو گیم Halo:Combat Evolved کی چوتھی سریزHalo:Reachدنیا بھر میں لانچ کر دی گئی، اس ویڈیو گیم کی نئی سریز کو خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی بڑی قطاریں لگ گئیں ۔ اس گیم میں خلائی مخلوق کے خلاف جنگ دکھائی گئی ہے جو انسانیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔
دنیابھرکی ایک چوتھائی خودکشیاں چین میں ہوتی ہیں،رپورٹ.
بیجنگ…فارن ڈیسک… دنیا بھر میں ایک چوتھائی خودکشیاں چین میں ہوتیں ہیں۔ ہر سال چین میں 2لاکھ87ہزار افراد خودکشی کر تے ہیں اور20لاکھ افراد اقدام خودکشی کرتے ہیں۔ چینی اخبارYangCheng کی رپورٹ کے مطابق سالانہ ایک لاکھ میں 23افراد کے خودکشی کرنے کے ساتھیہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔چین میں موت کی پانچویں وجہ خود کشی ہے۔2002تک چین میں خودکشی کو سنجیدہ نہیں لیاگیا تاہم اس وقت ’چین میں خودکشی کی شرح‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی آرٹیکل نے عالمی سطح پر ایک ہلچل مچا دی جس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ خودکشیاں چین میں ہوتیں ہیں جس نے اس پر چینی حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔چین کے دیہی علاقوں میں خود کشی کی شرح شہروں کی نسبت تین سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ خواتین میں مردوں کی نسبت 25فی صد زیادہ خوکشی کے واقعات ہوتے ہیں۔
Updated at 1510 PST خضدار: آپٹک فائبر میں خرابی، کوئٹہ کا ملک سے مواصلاتی رابطہ منقطع
Updated at 1500 PST کراچی: کھارادر سے سیاسی جماعت کے کارکن کی لاش برآمد
Updated at 1450 PST ایران نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادبڑھاکر100ملین ڈالر کردی
Updated at 1440 PST بلوچستان: بجلی کا شارٹ فال800میگاواٹ تک پہنچ گیا
Updated at 1420 PST سیالکوٹ: مقتول بھائیوں کے ورثاء کا لاشوں کے پوسٹمارٹم سے انکار
Updated at 1410 PST سائنس فکشن ویڈیو گیم کی نئی سریزHalo:Reach دنیا بھر میں ریلیز
Updated at 1340 PST مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار،بھارتی پولیس کی نفری میں مزید اضافہ
Updated at 1330 PST دنیابھرکی ایک چوتھائی خودکشیاں چین میں ہوتی ہیں،رپورٹ
Updated at 1320 PST بھارت:سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد12سو سے تجاوز کر گئی
Updated at 1310 PST سانحہ سیالکوٹ: سابق ڈی پی کی درخواست ضمانت پر سماعت 17ستمبر تک ملتوی
Updated at 1300 PST ہنگو:معروف صحافی حاجی مصری خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
Updated at 1250 PST فاسٹبولر وہاب ریاض آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے پیش ہونگے
Updated at 1235 PST ملک کے اکثر علاقوں میں بارش بارش کا امکان
Updated at 1220 PST آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
Updated at 1210 PST نیویارک فیشن ویک میں موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش
Updated at 1200 PST کشمیر یوں کے مطالبات طاقت سے ختم نہیں کرائے جاسکتے ،میرواعظ
Updated at 1135 PST کراچی:سول اسپتال میں ڈاکٹر غائب، مریض بغیر علاج چل بسا
Updated at 1125 PST سول اسپتال کراچی میں استعمال شدہ سرنجز کی دوبارہ فروخت کا انکشاف
Updated at 1110 PST کوئٹہ:تعلیمی ادارے و دفاتر کھل گئے، حاضری معمول سے کم
Updated at 1100 PST کوٹری بیراج پر درمیانے،گڈو اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب
Updated at 1055 PST کراچی: بھارت سے دل کا علاج کرانیوالا نوجوان اچانک چل بسا
Updated at 1045 PST کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں، زکام اور سینے کے امراض میں اضافہ
Updated at 1040 PST نئی فنانسنگ پروڈکٹ کا اجرا،ایس ای سی پی بورڈ کا اجلاس کل طلب
Updated at 1030 PST عراق میں 30 ہزار افراد بغیر مقدمے کے قید ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل
Updated at 1020 PST جرمنی میں چوبیس گھنٹے دودھ فراہم کرنے والا منفرد اسٹیشن
Updated at 1010 PST انوپم کھیر کی زندگی کی پینٹنگز کے ذریعے عکاسی
Updated at 1000 PST شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 11ہو گئی
Updated at 0955 PST جعفرآباد کا35ویں روز بھی زمینی رابطہ منقطع، 6فٹ تک پانی موجود
Updated at 0945 PST ٹینس اسٹار اعصام الحق کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن
Updated at 0930 PST منچھر جھیل میں پانی کی سطح 120فٹ، گنجائش صرف11انچ رہ گئی
Updated at 0915 PST ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 7 کروڑ ڈالر ہو گئے
Updated at 0900 PST شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا حملہ،9افراد ہلاک
Updated at 0850 PST کینیڈا: پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے عطیات اکٹھے کرنے کی تاریخ میں توسیع
Updated at 0840 PST سیلاب زدگان کو ڈھائی لاکھ مچھر دانیاں جلد فراہم کی جائیں گی
Updated at 0830 PST میکسکو :دو سو سالہ جشن آزادی کیحوالے سے تقاریب کا اہتمام
Updated at 0800 PST سینٹرل جیل کراچی میں قیدی ہلاک ،لواحقین کا تحقیقات کا مطالبہ
Updated at 0745 PST وینزویلا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،15 افراد جاں بحق
Updated at 0715 PST یوایس اوپن کے مینز سنگل کا ٹائٹل رافیل نڈال نے جیت لیا
Updated at 0630 PST فلسطین اسرائیل امن مذاکرات میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں،امریکا
Updated at 0500 PST اومابا کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
Updated at 0445 PST کراچی:جھنڈے لگانے پر دو سیاسی تنظیوں کے کارکنوں میں تصادم
Updated at 0415 PST لاہور:جناح اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق
Updated at 0300 PST ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ
بشکریہ جنگ ،اے آر وائے