عالمی لائٹ ویلٹر چیمپیئن شپ پاکستانی نژاد عامر خان نے جیت لی
Updated at 0940 PST
لاس ویگاس…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ارجنٹینا کے مارکس میڈانا کو ہرا کر اپنے مکے کی طاقت دنیا پر واضح کرتے ہوئے عالمی لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ کا عالمی ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ شائقین کے دلوں پرراج کرنے والے نوجوان باکسر عامر اقبال خان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔عامر خان آٹھ دسمبر 1986کو مانچسٹربولٹن میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 2004اولمپکس کے فلائی ویٹ مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر دنیا کو اپنی جانب متوجہ کر لیا اور اس کے بعد وہ پروفیشنل باکسنگ میں آ گئے۔لائٹ ویٹ کلاس میں 140پاؤنڈز کے عامر خان نے یوکرین کے اینڈریس کاٹلینک کوہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیاتھااور پھر 15مئی کو نیویارک میں مالیناگی کو شکست دیکر ٹائٹل کا دفاع کیا۔ آج انہوں نے ارجنٹینا کے مارکس میڈانا کو بھی ہرا کر نا صرف ٹائٹل اپنے پاس رکھا ہے بلکہ دنیا پر اپنی طاقت واضح کر دی ہے۔ اب تک عامر 25باؤٹس کے لیے رنگ میں اترے ہیں اور 24باؤٹس جیتی ہیں۔صرف ایک میں انہیں شکست کا سامنا ہوا ،جب 2008 میں کولمبیا کے پریسکوٹ نے انہیں ہرا دیا تھا۔
چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں گرلز اسکول تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام
Updated at 1210 PST
چارسدہ …پولیس نے چارسدہ کے علاقے مٹہ مغل خیل میں گرلز اسکول کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بم ڈسپوزل یونٹ پشاور کے سربراہ اے آئی جی پولیس شفقت اللہ ملک نے کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مٹہ مغل خیل