تازہ خبریں

اردوسکائی نیوز 25 ستمبر 2010

کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہئے،سب کو حصہ ملنا چاہئے،قیوم جتوئی
Updated at 1820 PST
کوئٹہ…وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر مشرف وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی،جام محمد یوسف ،آفتاب شیر پاو سمیت سب نواب اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہیں ان کو سیاسی کہنا غلط ہے، یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں۔مشرف کی واپسی پر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت نے کہاکہ سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی ،وزیراعلیٰ جام محمد یوسف، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ سمیت نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں ملوث افرادکٹھ پتلی اوراسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں انھیں سیاسی کہنا غلط ہے۔ان لوگوں نے ڈکٹیر کا ساتھ دے کر عوام کے حقوق غصب کئے، انھوں نے کہافوج کو وردیاں اور بوٹ اس لئے نہیں پہنائیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا قتل کریں،نواب صاحب کا قتل کریں،بے نظیر کو قتل کریں اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ نہ ہم ماضی میں ڈرے ہیں نہ اب ڈریں اور نہ ہی مستقبل میں بوٹوں سے ڈریں گے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ روزوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ بات طے کی گئی ہے کہ سب ادارے اپنے اختیارت سے تجاوز نہیں کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے صرف سیاستدان ہی نہیں جنرل،ججز ،بیورو کریٹس سب کو قابل احتساب ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کرپشن کو مساوات کا درجہ دیدینا چاہیے، سندھی ،پشتون ،بلوچ،سرائیکی اور پنجابیوں کو مشترکہ طور پر کرپشن میں حصہ دینا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ جب سابق صدر مشرف ملک میں آئیں گئے تو انھیں گرفتارکر لیا جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے متعلق انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ وہ بلوچستان کے کوٹے پر جج منتخب ہوئے ہیں۔
عبدالقیوم جتوئی کووضاحت کیلئے وزیر اعظم نے اسلام آباد طلب کر لیا
Updated at 1850 PST
اسلام آباد… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیر اعظم یوسف رضا گیلانی نیعبدالقیوم جتوئی کو ان کے کوئٹہ میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے وضاحت طلب کریں گے۔وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی
وفاقی وزیر پانی و بجلی کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا ٹینڈر جاری
Updated at 1515 PST
لاہور…اربوں روپے کے خسارے کے باوجودپیپکو نے وفاقی وزیر پانی وبجلی راجا پرویز اشرف کے لئے بلٹ پروف کارخریدنے کے لئے ٹینڈر جاری کردیاہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابقوفاقی وزیر راجا پرویز اشرف بلٹ پروف کار خریدنے اور استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہیں لہذا یہ قیمتی کار پشاور چیف ایگزیکٹو
عدلیہ میں سفارش ماننے اور رشوت لینے والے لعنتی ہیں،جسٹس شریف
Updated at 1500 PST
لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمدشریف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں سفارش ماننے اوررشوت لینے والے لعنتی ہیں ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری چار جرنیلوں کو انکار کرسکتے ہیں تو دیگر ججز بھی نہ ڈریں۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں تربیت مکمل کرنے والے 72 سول ججوں میں اسناد
Updated at 2000 PSTحکومت مدت پوری کریگی، صدر ہی آئندہ انتخابات کرائینگے، کھوسہ
Updated at 1920 PSTملک میں تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے نہیں دیکھ رہا،پیر پگارا
Updated at 1910 PSTاٹلی میں میلان فیشن ویک چکا چوند روشنیوں میں جاری
Updated at 1900 PSTکے ایس ای: غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ ہفتے کے مقابلے 1.9فیصد زائد
Updated at 1840 PSTپی آئی اے طیارے کی سوئیڈن میں نان شیڈول لینڈنگ، رپورٹ طلب
Updated at 1830 PSTسوئی سدرن گیس کمپنی کو ہونے والی آمدنی ادارے کو دینے کا فیصلہ
Updated at 1810 PSTحکمرانوں نے لوٹ مار سے مال بنایا ، اب جانے کا وقت ہے،چوہدری شجاعت
Updated at 1750 PSTانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 اکتوبر تک توسیع
Updated at 1740 PSTمستقبل کے سودوں کی مالیت میں 19 فیصد کمی ریکارڈ
Updated at 1730 PSTاسٹیل ملز کی پیداوار آئندہ ماہ50 فیصد تک پہنچ جائے گی،امتیاز لودھی
Updated at 1720 PSTپاکستان کو خوراک کیلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے، ایف اے او
Updated at 1710 PSTرواں ہفتے مقامی اورانٹرنیشنل مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
Updated at 1700 PSTاسٹیٹ بنک سے شرح سود میں تین فیصد کمی کا مطالبہ
Updated at 1645 PSTپاکستان کے قرضوں کا حجم معیشت کیلئے خطرہ نہیں،ماہر معاشیات
Updated at 1550 PSTچینی باشندے نے گھر پر جہاز تیار کرلیا
Updated at 1545 PSTکراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک
Updated at 1535 PSTڈینش سفارت خانہ دھماکا کیس میں گرفتار3 ملزمان عدم ثبوت پر بری
Updated at 1525 PSTبینظیر بھٹو کیس:چالان پیش نہ کرنے پر تحقیقاتی ٹیم کو توہین عدالت کے نوٹس
Updated at 1505 PSTپاکستان کا کشمیر پر مذاکرات کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم
Updated at 1455 PST’ اوتار‘ کے خالق جیمز کیمرون فلمی دنیا کے سب سے طاقتور شخص قرار
Updated at 1445 PSTانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15اکتوبر تک توسیع
Updated at 1435 PSTشمالی وزیرستان:دتہ خیل میں ڈرون حملہ،4افراد ہلاک
Updated at 1425 PSTبریڈ پٹ ایک اچھے پروڈیوسر ہیں ،جولیا رابرٹس