سندھ پولیس کو موبائل فون ٹریکنگ سسٹم کے استعمال کا اختیار دینے کا فیصلہ
Updated at 2000 PST
کراچی….کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ پولیس کو موبائل فون ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین قادر پٹیل کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہواجس میں کمیٹی کے ممبران بشریٰ گوہر، وسیم اختر، محمد وردگ، آئی جی سندھ ، کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے تدارک کیلئے سندھ پولیس کو موبائل فون ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی سعود مرزا نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں میں ملوث56 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس نوعیت کے265 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپیوٹرائزڈ اور معیاری موٹرسائیکل نمبر پلیٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس پر قادر پٹیل نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سلسلے میں بھی جلد پولیس کو تکنیکی سہولت فراہم کی جائے گی۔
بھارت سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی تحقیقات شیئر کرے، پاکستان
Updated at 1810 PST
اسلام آباد…پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس ٹرین کو جلائے جانے کے سانحہ کی تحقیقات شیئر کی جائیں ۔ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آبا دمیں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کہا کہ بھارت کے قول و فعل میں میں تضاد رہا ہے اور اسے ہمیشہ سے آئی ایس