گوجرانوالہ:تین سالہ بچی کا اغوا اور قتل،ورثا کا احتجاج
Updated at 2100 PST
گوجرانوالہ….گوجرانوالہ میں تین روزقبل اغوا کی گئی تین سالہ بچی کومبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، واقعے کے خلاف ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔تین سالہ معصوم اسماویہ کے بہیمانہ قتل کیخلاف ورثا اوراہل علاقہ نے بچی کی میت نواب چوک جی ٹی روڈ پررکھ کر شدید احتجاج کیا۔مظاہرے کے دوران اسماویہ کے چھوٹے بھائی دھاڑیں مارمار کر روتے رہے۔ ماں باپ کا شدت غم سے براحال تھااوران کی ہچکی بندھی ہوئی تھی۔ورثا کے مطابق اسماویہ تین روز قبل کھیلنے کے لیے گھرسے باہر نکلی اور پھر واپس نہ آسکی۔ انھوں نے اسے ہرجگہ ڈھونڈا مگر ملتی کیسے،اسے تواغواکرلیاگیا تھا۔وہ تلاش میں ناکامی کے بعد گمشدگی کی ایف آئی آردرج کرانے تھانے گئے مگر پولیس نے نہ تو مقدمہ درج کیا اورشک ظاہر کرنے پرحراست میں لیے دوملزمان سے تفتیش کی زحمت بھی گوارانہ کی، تین دن بعد بچی کی لاش گھر کے قریب ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔
ملک کو آگے لے جانے کیلئے غیرمقبول فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں،وزیراعظم
Updated at 1645 PST
لاہور…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے غیرمقبول فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ، وقت کے ساتھ تمام معاملات درست ہو جائیں گے۔انہوں نے یہ بات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔
عدلیہ نے اٹھارویں ترمیم میں کمزوری دکھائی،ساتھ نہیں دینگے،حامد خان
Updated at 1640 PST
کوئٹہ … وکلا رہنما حامد خان اور احمد اویس نے کہا کہ عدلیہ نے اٹھارویں ترمیم میں کمزوری دکھائی جبکہ این آر او پر وہ دباؤ کاشکار نظر آتی ہے ہم مضبوط اور آزاد عدلیہ چاہتے ہیں کمزور عدلیہ کا ساتھ نہیں دینگے ۔ یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں
آج کی جمہوریت میں وکلا کابڑاحصہ ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Updated at 1635 PST
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمدچوہدری نے کہاہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ووٹوں سے منتخب ہواہے،آج کی جمہوریت میں وکلا کابڑاحصہ ہے ۔سیشن کورٹ لاہور میں لاہور بار کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس
بدفعلی اور اقدام قتل کی ملزمہ کو سنگسار نہیں کیا جائیگا،ایرانی ٹی وی کی تصدیق
Updated at 1630 PST
تہران … ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے تصدیق کردی ہے کہ بدفعلی اور اقدام قتل کی ملزمہ سکینہ محمدی اشتیانی کو سنگسار نہیں کیا جائے گااورایک جاری ویڈیو سے تنقید کرنیوالوں کامنہ بندکرنے کی کوشش کی ہے۔سکینہ محمدی اشتیانی کو تہران کے نجی چینل پر چوتھی بار دکھایاگیاہے۔پریس
آرجی ایس ٹی منظور ہے نہ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے دینگے، نوازشریف
Updated at 1430 PST
شیخوپورہ … مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں انقلابی تبدیلی لانا ہو گی،آر جی ایس ٹی منظور نہیں ،حکومت کو عوام پر بوجھ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن عارف خان سندھیلہ کی