URDUSKY || NETWORK

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ لانچ کر دی

55

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ لانچ کر دی ہے جس کا آغاز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ دو سال پر محیط ہو گی جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گے اور اس کا سب سے پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان یکم اگست کو کھیلا جائے گا ۔ورلڈ چیمپئن شپ میں 27 سریز کھیلی جائیں گے اور اس دوران مجموعی طور پر 72 میچز ہوں گے جبکہ اس کا فائنل میچ 2021 جون میں انگلینڈ میں ہو گا ۔ہر ٹیم تین ہوم اور تین اوے سیریز کھیلے گی،ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے، دو ٹیسٹ میچ سیریز کے 60،60 پوائنٹس ہوں گے،3ٹیسٹ میچ سیریز میں 40,40 پوائنٹس ہوں گے۔

جی ایم آئی سی سی جیف آلارڈائس نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ سے باہمی سیریز میں مقابلہ بڑھے گا۔ فاسٹ باولر جیمی اینڈرسن کا کہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے ، ویرات کوہلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے منتظر ہیں ۔ آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین کا کہناتھا کہ یہ ایک بہت ہی زبردست آئیڈیا ہے ۔