URDUSKY || NETWORK

بجلی مزید مہنگی کر دی, حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

36

ISLAMABAD: The National Electric Power Regulatory Authority  (NEPRA) has officially increased the per-unit price of electricity by Rs2.37, ARY News reported on Tuesday

عوام کو مہنگائی کے طوفان نے پہلے ہی شدید پریشان کر رکھاہے اور اب حکومت نے ایک اور بوجھ عوام پر ڈالتے ہوئے بجلی مہنگی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ ستمبر 2019 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔

نیپر انے سینٹرل پاور پرچینزنگ ایجنسی کی درخواست کے بعد منظوری دی،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا ۔ نیپرا نے 30 اکتوبرکوفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اعتراضات لگاکرمو¿خرکردی تھی ۔سینٹرل پاور پریچنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے اضافی کی درخواست دی تھی ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے جس نے کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ کر دیاہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 35 ہزار 243 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 35 ہزار 608 پر پہنچ گیا تاہم کچھ دیر بعد معمولی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 404 پر آگیا ۔