URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پورراہداری کے افتتاح کے دن سکھ یاتریوں کو سب سے بڑی سہولت دینے کا اعلان

52

وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اس کے لیے صرف درست شناخت ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لیے دس دن پہلے رجسٹریشن بھی نہیں کروانا پڑے گی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن اور کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں بھارت سے بھی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔