URDUSKY || NETWORK

Earthquake in Pakistan, زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گے

94

Earthquakes Near Lahore, Punjab, Pakistan

Strong mag. 6.4/1 earthquake – Pakistan 20 Dec, 2019

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں جہاں شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

.پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گے ہیں تفصیلات کے مطابق مری  ، جہلم ، کوٹ مومن ، راولپنڈی، نوشہرہ ، نارووال ، گجرات، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھیکی ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، گجرات، اوکاڑہ اور میرپور، کالاباغ،  پشاور،ہری پور، مالاکنڈڈویژن،دیر، چترال،  سانگلہ ہل ، سوات ، ایبٹ آباد، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق  چھ اعشاریہ ایک کےدس سے پندرہ  سیکنڈ کے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کیےگئے ۔ محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے کی تصدیق کردی تاہم ابتدائی طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔