URDUSKY || NETWORK

حکومتی مشینری حالات ٹھیک کرنے کیلئے استعمال کی جائے،چیف جسٹس|اردو سکائی اخبار 30 اگست 2011

87
حکومتی مشینری حالات ٹھیک کرنے کیلئے استعمال کی جائے،چیف جسٹس
Updated at 1435 PST
کراچی…کراچی میں بدامنی سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ وزیر اعلی اوران کی حکومت کی ذمہ داری ہے ، وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو عدالت مداخلت کرے گی۔ دوران سماعت حکومت سندھ کے کیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے اپنے دلائل دیئے۔وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی توصدر سندھ ہائی کورٹ بارانور منصور نے تجویزدی کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس کی سماعت کراچی کے بجائے اسلام آباد میں کرے، جس پر سندھ بچاوٴ کمیٹی کیوکیل مجیب پیرزادہ نے کہا کہ اگرآپ کراچی سے جائینگے تو یہاں قتل و غارت گری شروع ہو جائے گی، یہاں مارنے کا کہا جاتا ہے تو قتل و غارت گری شروع ہوجاتی ہے اور روکنے کا کہا جائے تو رک جاتی ہے آپ کراچی آئے ہیں سب کی نگاہیں آپ پر ہیں، فیصلہ کر کے جائیں، مجیب پیرزادہ نے کہا کہ قوم مزید انتظار نہیں کر سکتی، آپ یہیں فیصلہ سنائیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سپیریم کورٹ از خود نوٹس کیس کی سماعت کراچی میں ہی کرے گی، اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہاکہ کراچی کے حالات میں غیر ملکیوں کا کردار ہے ان میں سے بعض دوہری شہریت کے حامل ہیں دوہری شہریت کا حامل شخص عوام کی نمائندگی کاحق نہیں رکھتا کیونکہ اس کی وفاداری پاکستان سے باقی نہیں رہتی ، جسٹس سرمد جلال عثمانی نے استفسارکیا کہ دوہری شہریت کے حامل سرکاری افسران سے متعلق اپ کا کیا خیال ہے ،جس پر عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ ان کا معاملہ بھی ویسا ہی ہے جیسا سیاست دانوں کا ، عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ جب لوگوں کو اس طرح قتل کیا جارہاہو ں تو عدالت کیا کرسکتی ہے ، میرے خیال میں حکومت کے پاس مشینری موجود ہے جو حالات پر قابو پاسکتی ہے ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ وزیر اعلی اوران کی حکومت کی ذمہ داری ہے ، وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو عدالت مداخلت کرے گی چیف جسٹس نے ائی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کہتے ہیں کہ مغوی بیان دینے کے قابل نہیں جیو کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں چار مغویوں نے آکر صورتحال بیان کی،آئی جی سندھ نے کہا کہ جیو میں میرے اوپر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے عدالت کو حقائق نہیں بتائے ، چھڑائے گئے اٹھارہ مغوی وہ نہیں ہے جن کو جیو کے پروگرام میں دکھایا گئا ہے م س پر امیرہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس کا مطلب ہے اپ کو ان لوگوں کا بھی پتا نہیں جو پروگرام میں دکھائے گئے ہیں ،عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ اپ جیو کے پروگرام کی سی ڈی حاصل کریں اور18مغویوں کا بیان قلم بند کرکے ملزمان کو تلاش کریں۔بینچ نے مرتضی چنائے قتل کیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی سراج لاشاری کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اپ نے ابھی تک کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ جمع نہیں کی باقی اپ کیا کریں گے ،اپ لوگ تفتیش کرنا ہی نہیں چاہتے ،سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی گئی آئندہ سماعت بھی کراچی رجسٹری میں ہی ہوگی۔
ذوالفقار مرزا کی بنیادی رکنیت پر جلد فیصلہ کیا جائے گا، پی پی رہنما
Updated at 1400 PST
کراچی…صوبائی وزیربلدیات آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی عید کی نمازیں اپنی اپنی مسجدوں میں ادا کرینگے۔تاہم عید کے بعد عید ملن ہوگا۔ کراچی ائر پورٹ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مزرا …
برطانوی خواتین میں کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں اضافہ
Updated at 1330 PST
لندن…جنگ نیوز…برطانوی خواتین میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان انتہائی حد تک بڑھ گیا۔ برطانوی تحقیق سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ 10 میں 7 خواتین کاسمیٹک سرجری کرانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ برطانوی میگزین ”مور“ کے سروے کے مطابق 10 میں سے 7 خواتین کاسمیٹک سرجری کراتی ہیں …
ذوالفقار مرزا نے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ایم کیو ایم
  Date : 8/30/2011 Updated at 1610 PST
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی حالیہ پریس کانفرنس کا مقصد کراچی میں قتل و غارت گری اور بھتہ خوری کے خلاف سپریم کورٹ کی از خود نوٹس کی کارروائی پر اثر انداز ہونا ہے۔ایم کیو ایم نے ذوالفقارمرزا کی پریس کانفرنس کا سنجیدگی اور بردباری سے جائزہ لیا ہے،ذوالفقار مرزا نے ماضی میں بھی ایم کیو ایم اور اس کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور اس حالیہ پریس کانفرنس میں بھی انتہائی سنگین الزامات لگائے، الطاف حسین کے خلاف انتہائی بیہودہ اور گھٹیا زبان استعمال کی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ پاکستان کو توڑنے سے متعلق امریکی سازش کا الزام بچکانہ ہے جس سے ذوالفقار مرزا کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے لندن میں مبینہ خفیہ اجلاس میں الطاف حسین کی جانب سے متحدہ کے اہم رہنماوٴں ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کو چلے جانے کا کہہ کر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا کہنا انتہائی جھوٹا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہم پر جناح پور بنانے کے الزامات لگائے گئے اور اس کے جھوٹے نقشے تک پیش کئے گئے، یہ سب پیش کرنے والے ریاستی اداروں کے افسران تھے لیکن ایک وقت آیا جب الزام لگانے والوں نے خود اسے من گھڑت اور اردو بولنے والوں کی نسل کشی کیلئے جھوٹے منصوبے سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچہ بچہ اس بات سے واقف ہے کہ کچھ عرصہ قبل ذوالفقار مرزا نے خود پاکستان توڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن چند ماہ میں ایسا شخص ایسا پارسا ہو گیا کہ پاکستان بنانے اور بچانے والوں پر الزام لگانے لگا۔ فیصل سبزوارینے پختونوں کو ہلاک کرنے کے حوالے سے جو بات الطاف حسین سے منسوب کی وہ انتہائی جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس بیان سے پختونوں اور اردو بولنے والوں کو لڑانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی واضح الفاظ میں پختون بھائیوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا کوئی ایک فرد بھی نہ ہی پختون اور نہ ہی کسی اور کے خلاف ہیں، وہ ہمارے بھائی تھے، ہیں اور رہیں گے، نہ پہلے ان سے کوئی جھگڑا تھا، نہ آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلفراز خان خٹک ہمارے پختون رکن ہیں، جبکہ ہمارے پختون ساتھی بادشاہ خان کو دہشت گردوں نے سفاکی سے شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح خیبر پختونخواہ کے 9اضلاع میں بھی ذوالفقار مرزا کے بیان کے خلاف مظاہرے ہوئے، وہاں تنظیم سازی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے بلوچوں اور مہاجروں میں فساد کرانے کی کوشش کی،کراچی میں بھتے کی پرچیاں کس نے تقسیم کیں؟ یہاں ان مجرموں کو دوسرے علاقے سے لا کر بسایا گیا، سرکاری گاڑیوں میں انہیں لایا گیا، اسلحے کی تقسیم کی گئی، ذوالفقار مرزا کے وزیر داخلہ بنتے ہی اغواء برائے تاوان اور بھتے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا، متاثرہ علاقوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیرشاہ کی کباڑی مارکیٹ میں13افراد کو شہید کیا گیا، امن کمیٹی کے جن دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے، انہیں ذوالفقار مرزا کے دفتر میں بلا کر پولیس کے حوالے کیا گیا، گواہوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں تاکہ شناخت نہ کرسکیں۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے ان دہشت گردوں کو اپنا بچہ کہنا یہ واضح کرتا ہے کہ ان کی پشت پناہی کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کا وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا خود دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا تھا، وہ تاجروں کی نشاندہی پر سیخ پا ہوا، دھمکی دی کہ اگر خون خرابا ہوا تو سب سے زیادہ خون اردو بولنے والوں کا بہے گا۔انہوں نے کہا کہ رینجرز نے لیاری میں کارروائی کی تو ٹارچر سیل ملے، وہ رکشے ملے جن میں مغیوں کو قتل کر کے پھینکا جاتا تھا، جہاں قتل کی ویڈیو بنائی جاتی تھیں جب وہ جگہ ملیں تو شور مچایا گیا تاکہ لوگوں کی توجہ ہٹ جائے،یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا تاکہ کراچی میں قتل و غارت گری اور بھتہ گری کے خلاف سپریم کورٹ کی از خود نوٹس کی کارروائی پر اثر انداز ہوا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک تحقیقاتی رپورٹس کا تعلق ہے، ہر وہ شخص ملزم رہتا ہے جب تک عدالت میں ثابت نہ ہو جائے۔ الطاف حسین پر تو پولیس والے کی ٹوپی چرانے تک کا مقدمہ قائم کر دیا گیا تھا، جناح پور ہو، میجر کلیم کیس ہو، سارے مقدمات کا عدالت میں سامنا کیا۔ ہم عدالتوں کا انتہائی احترام کرتے ہیں،یہ خود بھی عدالت میں جائیں اور سارسے الزامات پر عدالت میں ہمیں طلب کریں ہم تیار ہیں۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ کراچی میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں،ہم پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ذوالفقار مرزا اور ان جیسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم صبر کریں گے، اشتعال میں نہیں آئینگے اور عوام سے بھی یہی اپیل کرینگے۔ہمارا سچ ہمارے عمل اور قول سے عیاں ہیں، ہم نے ماضی میں جھوٹ نہیں بولے کہ خود کو سچا ثابت کرنے کے لیے قرآن اٹھائیں۔
روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کی بیماریوں کے امکانات کم کر دیتا ہے، ماہرین
Updated at 1300 PST
لندن…جنگ نیوز… برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کی بیماریوں کے امکانات کو ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ڈارک چاکلیٹ کھانا صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، یہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔ …
بھارت: راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزا پرعمل درآمد 8ہفتوں کیلئے روک دیا گیا
Updated at 1250 PST
نئی دہلی…سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث تین افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درامد آٹھ ہفتوں تک روک دیا گیا ہے۔ تینوں مجرموں کو نو ستمبر کو پھانسی دی جانی تھی جس کے خلاف انہوں نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی …
بجلی منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،شہبازشریف
 Updated at 2225 PST کراچی:ڈبل سواری میں نرمی کا سرکاری حکم نامہ جاری
 Updated at 2210 PST ڈبل سواری میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے شہری پریشان
 Updated at 2145 PST لاہور:ادھارواپس مانگنے پر تین سگے بھائی قتل
 Updated at 2115 PST ایم کیو ایم عیدالفطر کے بعد حکومت میں واپس آجائے گی،ذرائع
 Updated at 2100 PST سیاست چھوڑ رہا ہوں،آج نہیں تو کل قتل کردیاجاؤں گا،ذوالفقار مرزا
 Updated at 2050 PST بھارت میں شوال کا چاند نظر آگیا ،کل عید الفطر ہو گی
 Updated at 2040 PST سندھ میں موسلا دھار بارشیں،مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
 Updated at 2030 PST لاہورمیں مزید 113افراد کو ڈینگی بخار لاحق
 Updated at 2020 PST بڑھتی مہنگائی سے عید کی تیاریاں متاثر،گیلپ پاکستان
 Updated at 2010 PST قومی ٹیم کیلئے مقامی کوچ کو زیرغور لایا جائے گا،انتخاب عالم
 Updated at 1950 PST ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی
 Updated at 1930 PST روس کے نو جو ان خو ن آشا م بلا ؤں کے روپ میں ڈھل گئے
 Updated at 1720 PST پیپکو کا عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
 Updated at 1710 PST تھائی لینڈ میں دسویں سالانہ ایشیا پیسیفک روبوٹک مقابلے
 Updated at 1700 PST صدراوباما کے انکل نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار
 Updated at 1650 PST پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری
 Updated at 1630 PST سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہاہوں،ذوالفقارمرزا
 Updated at 1450 PST سندھ کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش
 Updated at 1435 PST حکومتی مشینری حالات ٹھیک کرنے کیلئے استعمال کی جائے،چیف جسٹس
 Updated at 1435 PST چین : قدیم رسم الخط کو جدید ٹیکنالوجی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات
 Updated at 1410 PST دریائے ستلج میں ایک مرتبہ پھر درمیانے درجے کا سیلاب
 Updated at 1255 PST شیو شنکر میننکی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر سے ملاقات
 Updated at 1240 PST چین: منگ آؤ ایٹمی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ نے کام شروع کردیا
 Updated at 1225 PST اسپینش فٹبال لیگ،بارسلونا کی ویلا ریال کیخلاف5-0سے کامیابی
 Updated at 1220 PST جاپان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ
 Updated at 1220 PST عالمی درجہٴ حرارت اور انتہائی موسم خانہ جنگی کا سبب بنتا ہے، تحقیق
 Updated at 1215 PST ایک جگہ 6گھنٹے بیٹھنے سے خواتین میں قبل از مرگ کے37فیصد زائد خطرات
 Updated at 1210 PST اگست میں ٹیکس وصولی میں6فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،ایف بی آر
 Updated at 1200 PST کراچی سمیت سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان
 Updated at 1125 PST سپریم کورٹ میں کراچی میں امن و امان کے ازخودنوٹس کی سماعت
 Updated at 1115 PST شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
 Updated at 1040 PST جاپان،وزیرخزانہ یوشی ہی کونودا5برس کیلئے نئے وزیراعظم منتخب
 Updated at 1020 PST ارجنٹینا،ٹینگو ورلڈ چیمپئین شپ کولمبین جوڑے نے جیت لی
 Updated at 1000 PST لاہور: خیبر میل بادامی باغ پر بابو ٹرین سے ٹکرا گئی،3افراد ہلاک
 Updated at 0920 PST مظفرآباد ،مسافروین دریائے جہلم میں جاگری،10مسافر لاپتہ
 Updated at 0900 PST لاہورِ:شالیمار اسپتال کے قریب فائرنگ،تین سگے بھائی ہلاک
 Updated at 0745 PST کراچی:ابوالحسن اصفحانی روڈ پر دھماکا،2افراد ہلاک
 Updated at 0700 PST برطانیہ: ناٹنگ ہل کارنیوال ختم ہوگیا
 Updated at 0600 PST کراچی : بلدیہ ٹاوٴن میں کارروائی،ایک شخص گرفتار،5 زیر حراست
 Updated at 0530 PST فیصل آباد،ٹرالرکی ٹکرسے تین افرادہلاک
 Updated at 0500 PST قذافی کا بیٹا خمیس ہلاک،اہلیہ ،بیٹی اور دو بیٹے الجزائر پہنچ گئے
 Updated at 0400 PST قصور،گنڈاسنگھ والا کے مقام پردرمیانی درجے کاسیلاب
 Updated at 0300 PST کراچی،مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب
 Updated at 0300 PST خروٹ آباد واقعے کا مرکزی کردار اے ایس آئی رضاخان فائرنگ سے زخمی
 Updated at 0230 PST پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،صدر

بشکریہ جنگ