URDUSKY || NETWORK

کراچی میں پرتشدد کارروائیاں جاری،8افراد ہلاک|اردو سکائی اخبار 22 اگست 2011

120
کراچی میں پرتشدد کارروائیاں جاری،8افراد ہلاک
Updated at 1230 PST
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ رات سے ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ گارڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک دفتر کے باہر فائرنگ کر دی جس سے دفتر کے باہر بیٹھا شخص ہلاک ہو گیا، بعد ازاں ملزمان نے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک جبکہ2زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ قبل ازیں گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع جنید پلازہ فلیٹس کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا،اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 28 نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پی آئی بی کالونی اور لاندھی 89 کے علاقے سے بھی ایک ایک لاش ملی جبکہ گزشتہ روز کراچی کا سب سے متاثرہ علاقہ اورنگی ٹاوٴن رہا جہاں سیاسی کارکن سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 45 سالہ رستم جان ہلاک ہو گیا۔گارڈن کے رہائشی نوجوان رضوان کی بوری بند لاش ملی۔کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے سعید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ تین ہٹی پل کے نیچے اور مچھر کالونی کے قریب ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سپریم کورٹ : کراچی کے واقعات پر الیکٹرونک میڈیا سے تفصیلات طلب
Updated at 1300 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر ملک کے الیکٹرانک میڈیا سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں سپریم کورٹ آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اخبار میں شائع ایک خبر میں اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے ، میڈیا سے ریکارڈ مانگا ہے ، …
کراچی میں خوں ریزی کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید4افراد ہلاک
Updated at 1110 PST
کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔۔ گزشتہ روزبھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع جنید پلازہ فلیٹس کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت …
بدین:ریلیف کیمپوں میں متاثرین کی تعدادایک لاکھ40ہزار ہوگئی
Updated at 1040 PST
بدین…ضلع بدین میں تاحال 10 لاکھ متاثرین سڑکوں کے کنارے یا سیم نالوں کے پشتوں پر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ضلع بھر میں پینے کے پانی کی قلت نے سیکڑوں دیہات کے بعد اب شہری علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ریلیف کیمپوں میں صورتحال بہتر نہیں …
برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Updated at 1020 PST
سنسناٹی…برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،فائنل میں نوواک جوکووچ انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے، امریکی ریاست اوہائیو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اینڈی مرے کو سربیا کے نواک جوکووچ کا سخت چیلنج درپیش تھا، مرے نے آغاز سے …
کراچی:وزیراعظم آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
Updated at 0920 PST
کراچی…وزیر آعظم سید یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لینے سمیت سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کراچی پہنچنے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر …
لیبیامیں قذافی مخالفین کا طرابلس پر قبضے کا دعویٰ،شہر میں جشن
Updated at 0445 PST
طرابلس … لیبیا میں قذافی مخالفین کی جانب سے صدارتی محل کے علاوہ دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول حا صل کرنے کے دعویٰ کے بعد اب کہا گیا ہے کہ انھیں شہر کے بعض علاقوں میں قذافی فوج کی مزاحمت کا سامنا ہے لیبیا میں حکومت مخالف فورسز کے دارالحکومت طرابلس …
 Updated at 1310 PST اوول ٹیسٹ،کیا ٹنڈولکر100ویں سینچری بنا پائیں گے؟
 Updated at 1300 PST شام کے صدر کا مستعفی ہونے سے انکار
 Updated at 1245 PST کینیا : مسافر بس دریا میں گرنے سے 23 افراد ہلاک،15 زخمی
 Updated at 1230 PST ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
 Updated at 1230 PST امریکا کی اقتصادی طاقت کمزور نہیں ہو رہی، جو بائیڈن
 Updated at 1210 PST جننگ فیکٹریوں کا احتجاج،پھٹی کی خریداری بند
 Updated at 1200 PST حماس اور اہم فلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش
 Updated at 1200 PST 18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود کمشنری نظام بحال کرسکتے ہیں، میاں افتخار
 Updated at 1140 PST روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ریکارڈ سطح پر آگئی
 Updated at 1130 PST مظفر گڑھ میں وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار6افراد جاں بحق
 Updated at 1100 PST فوکوشیما :45 بچوں میں تابکار اثرات کی موجودگی کا انکشاف
 Updated at 1000 PST بلیک لسٹ ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے پر کیوبا کی امریکا پر تنقید
 Updated at 0950 PST آسٹریلیا،18فٹ کا دنیا کا سب سے لمبا مگر مچھ
 Updated at 0845 PST متحدہ قومی موومنٹ ڈیلس یونٹ کے تحت افطار ڈنر کااہتمام
 Updated at 0830 PST ڈیلس:مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے تحت ا فطار ڈنر25 اگست کو دیا جائیگا
 Updated at 0815 PST امریکا : حضرت علی کے یوم شہادت کے سلسلے میں جلوس
 Updated at 0800 PST کراچی :یوم شہادت علی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
 Updated at 0715 PST کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں انعقاد
 Updated at 0630 PST کراچی میں پر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک
 Updated at 0545 PST لاہور:عامر ٹاوٴن اور ہربنس پورہ میں گیارہ گھنٹے تک بجلی بند
 Updated at 0500 PST راولپنڈ ی میں حضرت علی کی یوم شہاد ت کے سلسلے میں جلوس
 Updated at 0315 PST سندھ: گزشتہ سیلاب کے متاثرین خیمہ بستیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں

بشکریہ جنگ