URDUSKY || NETWORK

ڈالر سستا لیکن سونے کی قیمت کہاں جا پہنچی

65

سونے کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہوکر چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ سونا مزید ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہوکر چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔دس گرام سونا چار سو بہتر روپے اضافے کے بعد چوہتر ہزارچار سو سترہ روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت سترہ سو پچاس روپے اضافےکے بعد چھیاسی ہزار دوسو پچاس روپے ہوگئی تھی۔صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ادھر جمعہ کو   انٹربینک میں ڈ الر کی قدر میں دس پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 15 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 30 ہزارکی نفسیاتی حد بھی کھو چکا ہے تاہم آج کاروبار کا آغاز ہو ا تو انڈیکس میں 97 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 29 ہزار 835 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔