URDUSKY || NETWORK

کراچی میں بدامنی کی لہر جاری، ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی|اردو سکائی اخبار 24 جولائی 2011

130
کراچی میں بدامنی کی لہر جاری، ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی
Updated at 2230 PST
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 8افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، ملیر میں شدید فائرنگ کے دوران گھروں پرراکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے بھی کئے گئے۔ کراچی میں گذشتہ روز پرتشدد کارروائیوں کے دوران درجن سے زائد افراد ہلاک بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اتوار کی سہ پہر تک شہرکے تمام علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی تاہم شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔ دہشت گردی کی اجتماعی واردات نارتھ کراچی میں اندہ موڑ پر ہوئی جہاں دہشت گردوں نے مٹھائی کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں ظفر احمد اور فرقان احمد سمیت 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اولڈ سٹی ایریا کے رنچھوڑ لائن گھاس منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر سیون اے میں مسجد کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ قائد آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سرجانی ٹاوٴن کا رہائشی دکان دار عرفان ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے بھی ذیشان ہلاک ہوا جبکہ لیاقت آباد میں بھی فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ملیر میں مختلف گھروں پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملے گئے۔ ملیر آسو گوٹھ، بکرا پیڑی ، داوٴد گوٹھ اور ملت ٹاوٴن میں دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ آخری اطلاعات تک وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے مکین علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ علاقے کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ لانڈھی 89 میں بھی وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔لانڈھی کے علاقے داوٴد چورنگی پر علاقہ مکینوں نے مورچہ بند فائرنگ کیخلاف شدید احتجاج کیا گزشتہ روز دہشتگردی میں جاں بحق وکیل مختار بخاری ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ عباس ٹاوٴن میں اداکر دی گئی۔ اس موقع پرمشتعل افراد نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر علاقے کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کراچی کے مسائل کا حل نکالنا ہو گا،وزیرداخلہ
Updated at 2220 PST
کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ صوبائی مسئلہ ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر صدر آصف علی زرداری نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔رحمن ملک …
 Updated at 2345 PST میکسیکو میں زیرِ زمین منشیات کی فیکٹری دریافت
 Updated at 2330 PST بر طانوی قصبے کے سا حل پر بیس سے زائد وہیل مچھلیاں ہلا ک
 Updated at 2320 PST کراچی کا مسئلہ سیاسی مفاہمت سے حل کرنا چاہئے، امین فہیم
 Updated at 2310 PST جہلم:پکوڑے والا9لاکھ31ہزارروپے کاگیس کابل ملنے پر بے ہوش
 Updated at 2300 PST عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ،بابر غوری
 Updated at 2250 PST امریکا سے دو طرفہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،یکطرفہ نہیں،وزیرخارجہ
 Updated at 2210 PST ناروے: دہشتگردی سے قبلمسلم دشمن زہریلا مواد جاری گیا
 Updated at 2140 PST بھارتی بالادستی کا امریکی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا،حامد موسوی
 Updated at 2130 PST کراچی:پی پی کے رکن قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کے گھر پر فائرنگ
 Updated at 2100 PST لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کی اننگ ڈکلیئر،بھارت کو جیت کیلئے458کا ہدف
 Updated at 2040 PST کراچی میں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل پرڈبل سواری پر پابندی عائد
 Updated at 2020 PST ٹی وی چینلز کو خاص فرقہ یا جماعت کی ریلی یا اجتماع کی کوریج سے روکدیا گی
 Updated at 2010 PST عامر خان کی فتح، والدین بھی خوشی سے جھوم اٹھے
 Updated at 1940 PST شاہد آفریدی کے ساتھ ناانصافی روکنے کیلئے میدان میں آجاؤنگا، حلیم عادل
 Updated at 1920 PST رینکنگ اسنوکر: نوین پروانی کو شکست ،عمران شہزاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے
 Updated at 1900 PST دریائے راوی میں موٹرا سپورٹس مقابلوں کا انعقاد
 Updated at 1800 PST تعطیل کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ ،پانی کی قلت پیدا ہوگئی
 Updated at 1740 PST پاکستان لوٹنے والے مگرمچھوں سے جان چھڑانا ضروری ہے،عمران خان
 Updated at 1720 PST کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،پولیس اور رینجرز الرٹ
 Updated at 1700 PST موٹروے پر پشاور انٹرچینج کے قریب حادثہ،6افراد زخمی
 Updated at 1630 PST پاک بھارت مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق
 Updated at 1605 PST آزادکشمیر:مخصوص نشستوں پر انتخاب ،غیر حتمی نتائج میں پی پی کی برتری
 Updated at 1545 PST کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات
 Updated at 1520 PST ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات27جولائی کو ہونگے
 Updated at 1500 PST لاہور:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا انٹری ٹیسٹ منسوخ
 Updated at 1440 PST لاہور،پیپر آوٴٹ ہوگیا،انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں کا الزام
 Updated at 1420 PST تھائی لینڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3فوجی ہلاک، ایک زخمی
 Updated at 1415 PST ٹیکساس: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک ، 4 شدید زخمی
 Updated at 1410 PST صومالیہ: پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کی منتخب کردہ نئی کابینہ کی منظوری دیدی
 Updated at 1405 PST جاپان رواں برس 128 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا
 Updated at 1405 PST شام کی سیکورٹی فورسز انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے، اقوام متحدہ
 Updated at 1400 PST کیلیفورنیا: طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک
 Updated at 1355 PST امریکی ریاست ایری زونا میں موٹر سائیکل ریلی پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک
 Updated at 1330 PST جڑواں شہروں میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا
 Updated at 1320 PST ایران خام تیل کی پیداوار میں دوسری پوزیشن پر برقرار
 Updated at 1300 PST ہوا میں آلودگی دل کے دورے کے امکانات بڑھا دیتی ہے، طبی تحقیق
 Updated at 1250 PST مصر : عبوری فوجی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں، 200 افراد زخمی
 Updated at 1230 PST لندن اولمپکس2012کے میسکوٹ کا نام’وین لوک‘رکھ دیا گیا
 Updated at 1210 PST دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا ٹنڈولکر کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
 Updated at 1155 PST آزادکشمیر میں 8مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ جاری
 Updated at 1130 PST جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،حملہ آور ہلاک
 Updated at 1100 PST چین میں تیز رفتار ٹرینوں میں تصادم،35افراد ہلاک،200 زخمی
 Updated at 1040 PST چین میں 123 اقسام کے تربوزوں کا مقابلہ
 Updated at 1020 PST کراچی،فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 4 افراد قتل
 Updated at 0955 PST ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان
 Updated at 0940 PST امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،5افراد ہلاک
 Updated at 0920 PST وسطی کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،11شدت پسند ہلاک
 Updated at 0830 PST امریکن قونصل خانے کی گاڑیوں سے ٹول پلازہ پر پوچھ گچھ
 Updated at 0750 PST عامر خان نے جوڈا کو ناک آوٴٹ کر کے لائٹ ویلٹرویٹ ٹائٹل جیت لیا
 Updated at 0745 PST لاہور:نو گھر اور سربازار دو خاندان ڈاکووٴں کے ہاتھوں لْٹ گئے
 Updated at 0700 PST لاہور:پولیس کا دو قحبہ خانوں پر چھاپہ، 9خواتین اورچھ مرد گرفتار
 Updated at 0630 PST کراچی:دو روز قبل لاپتا ہونے والا صحافی حب سے بازیاب
 Updated at 0615 PST پشاور ایئر پورٹ پر غیرملکیوں کی چیکنگ شروع
 Updated at 0500 PST ناروے میں خونریزی ،سلامتی کونسل اور امریکا کا اظہار مذمت

بشکریہ جنگ