URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 23 ستمبر 2011|پاکستان کی سا لمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم گیلانی

112
پاکستان کی سا لمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم گیلانی
Updated at 1400 PST
کراچی… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہناہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تعلقات متاثر ہوں پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ بات وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پورٹ ٹرسٹ میں تین برتھوں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان برتھوں کی تعمیر کا کام 2008 میں کوریا کے تعاون سے شروع کیا گیاتھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بین الاقوامی طرز پر بنانا ناگزیر ہے۔ نئی برتھوں کی تعمیر سے بحری راستوں سے آنے والے سامان کی ترسیل آسان ہوگی ملک کی تمام بندرگاہوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت کارگو ولیج کا قیام بڑا منصوبہ ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تعلقات متاثر ہوں ، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے بغیر نہیں رہ سکتے ، بہتر ہے غلط فہمیوں کو جنم نہ دیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں امریکا سے متعلق تحفظات کو ختم کیا جاسکے۔ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی میں امن اولین ترجیح ہے فوج مستقل حل نہیں ، سیاسی اور جمہوری حکومت ہی ملک میں استحکام لاسکتی ہے کراچی میں بلاتفریق اقدامات کیئے ہیں رینجرز کو اختیارات دینے سے بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار افغانستان کا حامی ہے ، خطے میں قیام امن کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے لئے بابر غوری کی خدمات قابل قدر ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے خصوصا سندھ میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے کے لئے قوم آگے بڑھے ، اس وقت ملک کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن کے پی ٹی نسرین حق نے کے پی ٹی کے افسران اور ملازمین کی طرف سے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
حقانی گروپ سے رابطے ہوتے تو ہمارے جنرل پر حملہ نہ ہوتا، احمد مختار
Updated at 1210 PST
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ احمد کا کہنا ہے کہ گرٹارگٹ ایک ہواور ہمیں اعتماد میں لیا جائے تو امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے لیے تیار ہیں،وزیر دفاع احمد مختار نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے ہیڈآفس کا دورہ کیااس موقع پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے وزیر دفاع کو …
لاہور میں ڈینگی سے مزید 3مریض انتقال کر گئے
Updated at 1150 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے ایک مزید تین افراد کی جان لے لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ …
لاہور میں طلباء ایک مہینے کے لئے یونیفارم کی شرط سے آزاد
Updated at 1005 PST
لاہور…وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کے لیے یونیفارم کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لاہور میں ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے دس دن اسکول بند کردئیے تھے۔اسکول دوبارہ کھلنے پر پابندی …
حقانی نیٹ ورک کے خلاف ثبوت ہیں تو شیئر کئے جائیں،وزیر خارجہ
Updated at 0900 PST
واشنگٹن…پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کو مدد فراہم کرنے کے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف اگر ثبوت ہیں تو شیئر کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہی۔حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات پر …
 Updated at 1330 PST لیڈی گاگابھارت میں پرفارم کریں گی
 Updated at 1300 PST اندھے پن کا تجرباتی علاج: امریکی کمپنی انسانی جین کے خلئے فراہم کریگی
 Updated at 1250 PST برطانوی اسٹنٹ مین کاگاڑی کے ذریعے شیشہ توڑنے کانیاورلڈ ریکارڈ
 Updated at 1240 PST شاہد کپور اب سوناکشی سنہا کیساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے
 Updated at 1230 PST ٹوگو:جانوروں کی ہڈیوں ، کھالوں کی خریدوفروخت کیلئے قائم سپر مارکیٹ
 Updated at 1230 PST پیرس:تیزرفتار کارنے چارپاکستانی بچوں کو کچل دیا، ایک بچی جاں بحق
 Updated at 1225 PST چین :چڑیاگھرمیں بھالوسائیکلنگ،رولر اسکیٹنگ اور رسی پھلانگنے لگے
 Updated at 1220 PST برہان الدین ربانی کی نماز جنازہ کابل میں ادا کر دی گئی
 Updated at 1200 PST ’بگ باس‘ کے سیزن فائیو میں پاپ اسٹار شکیرا حصہ لیں گی
 Updated at 1130 PST اسلام آباد ہائیکورٹ،صہبا مشرف کی درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس
 Updated at 1115 PST لاہور:جوہرٹاوٴن میں عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
 Updated at 1050 PST خیبرپختونخوا کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال
 Updated at 1025 PST کوئٹہ میں ایف سے کے قافلے کے قریب دھماکا،2افراد زخمی
 Updated at 0955 PST کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن
 Updated at 0930 PST کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ
 Updated at 0700 PST پانچ ٹن وزنی مصنوعی سیارہ آج زمین پر گرے گا،ناسا
 Updated at 0700 PST عالمی برادری فلسطین میں امن کیلئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالے،ترک وزیراعظم
 Updated at 0630 PST کالعدم تنظیم کے ملک اسحٰق کے نائب غلام رسول شاہ بھی نظر بند
 Updated at 0615 PST بحیثیت کوچ پی سی بی اور ٹیم کے ساتھ اچھا تجربہ رہا،وقار یونس
 Updated at 0600 PST چلی:ہزاروں طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں
 Updated at 0530 PST ہانگ کانگ میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا گلابی ہیرابرائے فروخت
 Updated at 0500 PST امریکا الزامات بند کرے ورنہ پاکستان کو کھو دے گا ، حنا ربانی کھر
 Updated at 0430 PST امریکا: حقانی گروپ کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے ، سینیٹر ڈیانا فینسٹن
 Updated at 0400 PST لاہور: ڈینگی بخار سے نوجوان ہلاک،ورثا کا ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام

بشکریہ جنگ