URDUSKY || NETWORK

کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 10 ستمبر 2011

146
کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحقnews
Updated at 1730 PST
کراچی…کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیو الوں میں ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین شامل ہیں۔ آج سہ پہر شہر میں شروع ہونے والی شدید بارش سے اگر کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم حسب معمول تیز بارش کے بعد سڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، آئی آئی چند ریگر اورشاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ سڑکوں کے کنارے موٹرسائیکل سوار کھڑے اپنی موٹرسائیکلوں کو ٹھیک کرتے یا گھسیٹے نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔چھٹی کے وقت دفاتر سے گھر واپس جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔شہریوں نے سڑکوں پر مخالف سمتوں پر گاڑیاں چلانا شروع کردہیں۔مختلف علاقوں درخت اور بجلی کی تارگرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقسب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 52 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،شارع فیصل پر31 ملی میٹر،ناظم آباد میں 25صدرمیں 40 ،یونیورسٹی روڈ پر 15.6 اور ائیرپورٹ پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزیدبارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سے بارش کے باعث مختلف علاقوں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کرنٹ لگنے کے واقعات بوہرا پیر، کھارادر، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پیش آئے۔
فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، نوازشریف
Updated at 1500 PST
نواب شاہ…سرکٹ ہاوٴس نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں ٹی وی پرزرداری صاحب کا حکم ملا اور وہ زرداری صاحب کے حکم کی تعمیل میں نواب شاہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بھی عوام کے لئے کچھ …
پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے50ارب روپے درکار
Updated at 1330 PST
کراچی……پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو بین الاقوامی سپلائرز کے واجبات ادا کر نے کے لیے فوری طور پر 50 ارب روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اسٹیٹ آئل کو یہ رقم رواں ماہ کی 15 یا 16 تاریخ تک درکار ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو لیٹرآف کریڈٹ کی مد …
الطاف حسین نے فوج اور عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش کی،زاہد خان
Updated at 1330 PST
پشاور….عوامی نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو بیرونی فنڈنگ کے الزامات کی جوڈیشل تحقیقات کی تجویز پیش کردی ہے ، ترجمان اے این پی زاہدخان نے کہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی میں 12 مئی 2007ء کو پیش آنے والے واقعات کو بھی نوٹس لے لینا چاہیئے۔ سینیٹر …
کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث3ملزمان گرفتار
Updated at 1430 PST
کراچی ….کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت سات ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس حکام کے مطابق مچھر کالونی، کورنگی، سرسید ٹاوٴن، گلستان جوہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،جن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، بھتے اور …
 Updated at 1630 PST کراچی میں بارش کے بعد ٹریفک جام، کرنٹ لگنے سے4افراد ہلاک
 Updated at 1600 PST پہلے کرکٹ گراوٴنڈ کا معائنہ پھر میچ کرانے کافیصلہ ہو گا، آئی سی سی
 Updated at 1540 PST خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴکیلئے خصوصی مہم کا اعلان
 Updated at 1530 PST شہبازتاثیراغواکیس:لاہورسے5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
 Updated at 1515 PST راولپنڈی:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے سابق ایم ایس کو 5 سال قید کی سزا
 Updated at 1500 PST الطاف حسین کی نیوزکانفرنس حقائق کیخلاف ہے،مسلم لیگ ن
 Updated at 1445 PST لاہور :مچھر مار اسپرے کرنے والے عملے کا کام سے انکار
 Updated at 1415 PST بھارت میں58ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
 Updated at 1415 PST چین میں ہر دو منٹ بعد ایک فرد خو د کشی کی کو شش کررہا ہے، رپورٹ
 Updated at 1400 PST لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
 Updated at 1340 PST جر منی میں خرگوشوں کے درمیان رُکاوٹ والی دوڑ کا مقابلہ
 Updated at 1320 PST اجے دیوگن کی’سنگھم‘ نے ایک ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا
 Updated at 1315 PST کراچی میں ڈبل سوار ی پرعائد پابندی ختم کردی گئی
 Updated at 1310 PST خاتون کھلاڑیوں کا 243گھنٹے مسلسل آئس ہاکی کھیلنے کاعالمی ریکارڈ
 Updated at 1255 PST عقلمند ہاتھی کی لکڑی کے ڈبے کی مدد سے پھل تک رسائی
 Updated at 1245 PST مصر میں مظاہرین کا اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ
 Updated at 1230 PST انڈونیشیا میں زیر سمندر مچھلی کے شکار کاانوکھا انداز
 Updated at 1220 PST پشاور :ہلکی بارش اور ہواوٴں سے موسم خوشگوار
 Updated at 1200 PST خیبر پختونخوا:کالے یرقان کی مفت جانچ کرانے کادوسرا مرحلہ شروع
 Updated at 1140 PST پشاور:کراچی سے آنے والی ٹرینیں بدستور کئی گھنٹوں کی تاخیر شکار
 Updated at 1135 PST شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پو لیو کیس کی تصدیق
 Updated at 1110 PST سندھ میں کل شام سے مزید بارشوں کی پیش گوئی
 Updated at 1045 PST یو ایس اوپن ،سیمی فائنل میں اعصام بوپنا کی جوڑی کو شکست
 Updated at 1035 PST کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار
 Updated at 1000 PST بینظیر قتل کیس، امریکی صحافی مارک سیگل سرکاری گواہ بن گئے
 Updated at 0930 PST امریکا:سب سے زیادہ کھانا فرائی کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
 Updated at 0900 PST کیلی فورنیا : کارٹون کریکٹر کا روپ دھار نے والے لٹیرے کو نا کامی
 Updated at 0830 PST شرارتی بچے نے جا لی میں انگلی پھنسالی، ریسیکو اہلکاروں نے نجات دلائی
 Updated at 0800 PST پاکستانی صحافی رحمت اللہ داورکی جان خطرے میں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
 Updated at 0800 PST فن لینڈ میں آ تش با زی کا عا لمی مقابلہ
 Updated at 0715 PST کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ، دو افراد زخمی
 Updated at 0700 PST چین میں ہوا ٹیٹوز کا میلہ
 Updated at 0645 PST لاہور میں ڈینگی بخار کے 290 نئے مریض سامنے آگئے
 Updated at 0620 PST ضلع مانسہرہ اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
 Updated at 0600 PST راولپنڈی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،20 زخمی
 Updated at 0545 PST امریکا : انوکھے چور کی کارٹون بن کر عوام کو لوٹنے کی ناکام کوشش
 Updated at 0520 PST لاہورمیں روسی باشندہ گرفتار،پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا
 Updated at 0500 PST اسامہ مغوی فرانسیسی شہریوں کو سرکوزی کیخلاف استعمال کرنا چاہتا تھا،رپورٹ
 Updated at 0430 PST لاہور :ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل پر چھاپہ ، 11دہشت گرد گرفتار
 Updated at 0400 PST اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری

بشکریہ جنگ