URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار یکم اکتوبر 2011|تورغر میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکار جاں بحق

125
تورغر میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکار جاں بحقnews
Updated at 1000 PST
مانسہرہ…خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو پولیس اہل کار جاں بحق اوکم از کم 8 زخمی ہوگئے۔ضلع تور غر کے ڈی سی او فرید خان کے مطابق بسی خیل کے گاوٴں شاہ ڈاگ سے 32 پولیس اہل کار ٹریننگ کے لئے تین گاڑیوں میں ایبٹ آبادجا رہے تھے۔ سفر کے دوران ایک وین سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 8سے 10 اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بٹ گرام کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد118ہو گئی
Updated at 1125 PST
لاہور… لاہور میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کے باعث چل بسے شہر میں مرنے والوں کی تعداد 118 جبکہ پنجاب میں 127 ہو گئی ہے۔ ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے انڈونیشیا کے طبی ماہرین کی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا …
طالبہ سے زیادتی ، اہل خانہ مسائل کاشکار، گھر میں قید ہو کر رہ گئے
Updated at 1120 PST
لاہور… ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں اجتماعی زیادتی کی شکار بچی کے ملزمان ساتویں ر وز بھی گرفتارنہ ہوسکے۔دوسری طرف مظلوم خاندان لوگوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکراپنے گھر میں قید ہوکررہ گیا۔متاثرہ خاندان نے انصاف کی عدم فراہمی پرخودسوزی کی دھمکی دیدی۔فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی …
سلمان تاثیرقتل کیس،ممتاز قادری کو سزائے موت سنا دی گئی
Updated at 1035 PST
راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو موت کی سزا سنا دی ۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے سنایا۔ ممتازقادری نے سلمان تاثیر کو 4 جنوری2011 کوفائرنگ کر کے …
حقانی نیٹ ورک سے نمٹنا واشنگٹن اوراسلام آباد کی پہلی ترجیح ہے،امریکا
Updated at 0815 PST
واشنگٹن … امریکا کا کہناہے کہ انسداد دہشتگردی کے تحت حقانی نیٹ ورک سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،معاملے پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی مارک گراسمین اسلام آبا د پہنچ رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ …
سیلاب متاثرین کیلئے صرف ایک ماہ کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ،اقوام متحدہ
Updated at 0800 PST
نیویارک…اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے صرف ایک ماہ کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے،اقوام متحدہ نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے خوراک کی امداد کے لئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے پچاس لاکھ افراد متاثر …
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ، بجلی کی قلت 7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی
Updated at 0400 PST
لاہور … ملک میں بجلی کی قلت 7ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،شہری بغیر بجلی کے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی ،قصور ساہیوال ،جہلم ،سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں …
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
Updated at 0330 PST
اسلام آباد … اوگر ا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ،اوگرا کے نو ٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت4روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 88 روپے95 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے اور ڈیزل ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد …
 Updated at 1100 PST نیشنل ٹی 20چیمپئن شپ میں آج سیمی فائنل کھیلے جائیں گے
 Updated at 0745 PST کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،7 ملزمان گرفتار
 Updated at 0700 PST بالی وڈ کی منی کی فٹنس کا راز کھل گیا
 Updated at 0630 PST فرانس میں بھی الیکٹرک کاریں آگئیں
 Updated at 0615 PST کابل : نوجوان راک فیسٹول کی تیاریوں میں مصروف
 Updated at 0550 PST اسپین: چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ،خاتون ہلاک
 Updated at 0520 PST راحت فتح علی برطانوی ٹی وی پراپنی گائیکی کے سفرکی کہانی سنائیں گے
 Updated at 0500 PST سلمان خان ایک بار پھر درد کا شکار
 Updated at 0430 PST پاکستان حقانی نیٹ ورک کا مسئلہ خود حل کرے ، صدر اوباما

بشکریہ جنگ