URDUSKY || NETWORK

کراچی میں مزید5افراد ہلاک،4دن میں ہلاکتیں77ہو گئیں|اردو سکائی اخبار 20 اگست 2011

148
کراچی میں مزید5افراد ہلاک،4دن میں ہلاکتیں77ہو گئیں
Updated at 1300 PST
کراچی میں مزید5افراد ہلاک،4دن میں ہلاکتیں77ہو گئیں کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے شروع ہونے والی بدامنی کی نئی طرز کی لہر نے کراچی کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ موت کا کھیل آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ تازہ واقعات میں مزید پانچ افراد ہلاک 12 زخمی ہوگئے جبکہ 4دنوں میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد77ہوگئی۔ کراچی میں لیاری کے پانچ نوجوانوں کے اغواء اور قتل کے بعد شروع ہونے والی بدامنی اور دہشت گردی کی لہر آج بھی نہ تھم سکی۔ فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، اورنگی اور پاک کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔اورنگی میں ایدھی ایمبولنس پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی اور سہراب گوٹھ میں منی بسوں پر فائرنگ کی گئی۔کورنگی میں ڈی آئی جی ایسٹ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں۔ کراچی میں بدامنی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ تاہم نئی اور مختلف نوعیت کی نئی لہر بدھ 17 اگست کو شروع ہوئی جب طارق روڈ، صدر سولجر بازار، کھارادر اور اولڈ سٹی ایریا کے دیگر علاقوں میں فائرنگ، دستی بموں اور راکٹوں کے حملوں سمیت دہشت گردی میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی واجہ احمد کرم داد سمیت 16 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کے اگلے روز 18 اگست کو دہشت گردی کی جوابی طرز کی کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو اغواء کرکے تشدد کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ ان کی ہاتھ پاوٴں بندھی بوری بند لاشیں اولڈ سٹی ایریا، لیاری، پاک کالونی، شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں سے ملیں۔ بیشتر مقتولین کے سر تن سے جدا تھے۔ زیادہ تر لاشوں کے ساتھ ملنے والی دھمکیوں کی پرچی پر ایک ہی عبارت درج تھی۔امن چاہتے ہو یا جنگ، یہ کافی ہے یا اور بھیجیں۔یہ وارننگ کس کے لئے تھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، شاید سمجھنے والے سمجھ گئے اور شاید انہیں بھی امن درکا نہیں تھا۔۔ یہی وجہ تھی کہ 19 اگست کو بھی بد امنی نہ رک سکی۔ قتل کئے گئے بیشتر افراد کی لاشیں شہر کے مختلف علاقوں میں ان کے گھروں میں پہنچیں توعوامی رد عمل انتہائی شدید ہوگیا۔ ہنگامہ آرائی اور جلاوٴ گھیراوٴ کے ساتھ ساتھ فائرنگ اور پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ اور پی آئی بی کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم مختلف خاندانوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بے دخلی کی وارننگ دی گئی تو کشیدگی بڑھ گئی۔ فائرنگ اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اندورن سندھ سے بھی پولیس کی نفری کراچی پہنچی۔ ان کی گاڑی پر کورنگی نمبر ڈھائی پر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرین کے قریب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ کراچی میں جمعہ 19 اگست کو وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی موجودگی اور امن کیلئے کوششوں کے باوجود فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک 45 زخمی ہوگئے۔شہر میں صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ بدامنی کی بڑھتی ہوئی لہر کے بعد پولیس کو ریڈالرٹ کردیا گیا اور پولیس اہلکاروں کے سنگل گشت پر بھی پابندی لگادی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا
Updated at 1550 PST
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کے بعد مستعفی ہوجاوٴں گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے بتایا کہ وہ دورہ زمبابوے کے بعدمستعفی ہورہے ہیں اورپاکستان کرکٹ بورڈنے ان …
بدین کے ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض سے11افراد ہلاک
Updated at 1400 PST
بدین…ضلع بدین کے ریلیف کیمپوں میں متاثرہ افراد ضرورت کے مطابق امداد نہ ملنے کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔ادھر ابھی تک سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔جبکہ ٹھٹھہ کے سیم نالوں کا پانی تیزی سے سمندر میں گر رہا …
آئندہ الیکشن میں تصویر والی ووٹر لسٹیں ہوں گی،الیکشن کمیشن
Updated at 1330 PST
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹ روکنے کے لئے آئیندہ واٹر مارک والے بیلٹ پیپر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نئی کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں بغیر تصویر کے جاری ہوں گی تاہم پریزائڈنگ آفیسر کے پاس تصاویر والی فہرستیں ہوں گی ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں میڈیا …
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث100ٹارگٹ کلرز پکڑے جاچکے ، منظور وسان
Updated at 1220 PST
کراچی… سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک 100 ٹارگٹ کلرز پکڑے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے تین کی نماز جنازہ پولیس اہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا …
 Updated at 1610 PST کوئٹہ :جائنٹ روڈپرفائرنگ سے1 شخص ہلاک، راہگیرسمیت دو زخمی
 Updated at 1600 PST پشاور :تعمیراتی کام اوربند سڑکوں کے باعث ٹریفک جام معمول بنا گیا
 Updated at 1530 PST ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال3569میگا واٹ ہوگیا
 Updated at 1510 PST پشاور: آج بھی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار، کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی معطل
 Updated at 1445 PST نواز شریف نجی دورے پر دس روز کیلئے سعودی عرب روانہ
 Updated at 1430 PST چیچہ وطنی :لڑکی کے اغوا کا شاخسانہ، فائرنگ سے تین افراد ہلاک
 Updated at 1415 PST لاہور :سبزہ زار میں دو بچے تالابمیں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
 Updated at 1310 PST امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا بر گر کا ماڈل تیار
 Updated at 1240 PST لوک پال بل کی منظوری تک ہار نہیں مانوں گا،انا ہزارے کا اعلان
 Updated at 1205 PST بینظیر قتل کیس،مشرف کی جائیداد کی تفصیلات لینے کا حکم
 Updated at 1140 PST بالائی اور وسطی پنجاب کے چند مقامات پر مون سون سسٹم موجود
 Updated at 1140 PST امریکی فوج2024 ء تک افغانستان میں قیام کرے گی،انکشاف
 Updated at 1120 PST کراچی:جاں بحق تین پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
 Updated at 1055 PST سنسناٹی ماسٹرس کے ڈبلز میں اعصام اور بوپننا کی جوڑی کوشکست
 Updated at 1045 PST مصر کا اسرائیل سے سفیر واپس بلانے کا اعلان
 Updated at 1020 PST لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کا وائرس بے قابو
 Updated at 1000 PST بدین:ساڑھے تین سوریلیف کیمپوں میں ایک لاکھ سے زائد متاثرین
 Updated at 0900 PST جمرود دھماکے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک
 Updated at 0800 PST نئے نویلے برطانوی جوڑے پر فلم تیار
 Updated at 0730 PST دہشتگرد بشربنگالی کی گرفتاری پرشرپسندوں نے حملہ کیا،رحمان ملک
 Updated at 0715 PST کراچی:آگ اورخون کاکھیل جاری، مزید6 افرادمارے گئے
 Updated at 0600 PST خیبرایجنسی کی مسجد میں خودکش حملہ،امریکا کی مذمت
 Updated at 0545 PST امریکی معیشت ایک بار پھر ڈانواں ڈول
 Updated at 0530 PST شام:سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ،34افرادہلاک
 Updated at 0415 PST بھارت:کانگریس کی اناہزارے کواحتساب بل پرمذاکرات کی دعوت
 Updated at 0345 PST اسرائیلی حملوں میں کمسن بچے سمیت 7فلسطینی جاں بحق ،3 زخمی

بشکریہ جنگ