URDUSKY || NETWORK

کراچی میں بدامنی:ملیر،کھوکھراپار،لانڈھی میں فائرنگ،10ہلاک،16زخمی|اردو سکائی اخبار 22 جولائی 2011

126
کراچی میں بدامنی:ملیر،کھوکھراپار،لانڈھی میں فائرنگ،10ہلاک،16زخمی
Updated at 1445 PST
کراچی.. . . . .. . .افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں چار روز کے امن کے بعد ملیر اور لانڈھی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر علاقے میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ایک گروپ کے افراد نے جانے کی کوشش کی اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ کے سلسلہ شروع ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ ملیر، ناد علی، جناح اسکوائر، کھوکھراپار، کے ڈی اے آفس، ڈاکخانہ، لیاقت مارکیٹ، عمار یاسر سوسائٹی، جعفرطیار سوسائٹی اور دیگر آبادی میں بھی کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ ملیر کے مختلف مقامات سے آخری اطلاعات تک چھ افراد کی لاشیں اور 12 افراد کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا۔ اس علاقے سے ایک نوجوان جمشید اقبال کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد مرتضیٰ اور ندیم کی لاشیں سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیر پہنچائی گئی تھیں جنہیں لواحقین پولیس کی کارروائی کے بغیر گھروں کو لے گئے۔ لانڈھی 89 کے علاقے محمد نگر میں بھی صبح سویرے شدید فائرنگ کی گئی۔ جس سے ہلاک ہونے والے ایک شخص اکرام کی لاش اور دو زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں ایک گلی میں دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کے مطابق ملیر میں ان کے 8 کارکن مسلح حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ مہاجر قومی مومنٹ کے ترجمان کے خالد نقشبندی کے مطابق 9 سال کی بے دخلی کے بعد آج صبح ملیر میں اپنے گھروں کو جانے والے ان کے 4 کارکنوں کو فائرنگ سے ہلا ک کردیا گیا۔ ملیر میں شدید فائرنگ سے کئی کلومیٹر کی آبادی میں کشیدگی پھیل گئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ مورچہ بند فائرنگ سے ملیر کے کئی علاقے کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنے رہے۔ پاکستان رینجرز کے ترجمان میجر بلال فاروق کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملیر کے متاثرہ علاقوں میں امن کے قیام کے لئے رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔ علاقے میں پولیس بھی موجود ہے۔
چین میں مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی،41افراد ہلاک
Updated at 1545 PST
بیجنگ. . . .. . وسطی چین میں مسافروں سے بھری بس میں آگ بھڑک اٹھی ،41 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ ہینان میں ہائی وے پربس کو یہ حادثہ پیش آیا ،جو مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی
کے ای ایس سی کی نجکاری سے تنصیبات کو خطرات لاحق ہوگئے،رضا ربانی
Updated at 1345 PST
کراچی.. . . .. . .. کراچی کے حالات پر پارلے منٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں بھی آج آوازاٹھائی جاتی رہی جبکہ سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری غلط تھی، کیونکہ اس سے کراچی کی حساس تنصیبات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں سینیٹ
کراچی میں فائرنگ سے7افرادہلاک ہوئے،منظور وسان
Updated at 1125 PST
کراچی. .. . . .. وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقوں ملیر کھوکھرا پار میں فائرنگ سے اب تک7افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10زخمی ہیں ، متاثرہ علاقوں میں پولیس کو بھیج دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دوسرے دن بھی بند
Updated at 0700 PST
فیصل آباد …فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔جبکہ فیصل آباد ضلع میں آج دوسرے روز بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔فیصل آباد ریجن میں سرگودھا ، خوشاب ،فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور دیگر شہروں
پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، حسین حقانی
Updated at 0630 PST
واشنگٹن…حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم امریکی کانگریس کے خدشات کو مل کر دور کریں گے،حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امدادکیخلاف بل مستردکرانے کیلئے سفارتخانے نے بھرپورکام کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں
آئندہ دوروں میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کوموقع دینگے، وقار یونس
Updated at 0530 PST
لاہور…پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ٹورز میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔آسٹریلیا سے نجی دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ اب ان کی تما
امریکا:غلام نبی فائی عدالت میں پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت منگل کوہوگی
Updated at 0500 PST
واشنگٹن…امریکہ میں گرفتارکشمیر امریکن کونسل کے رہنما غلام نبی فائی آج عدالت پیش نہ ہوئے ان کے کیس کی اگلی سماعت منگل کے روز ہوگی۔امریکہ میں موجود کشمیر امریکن کونسل کے رہنما غلام نبی فائی آج عدالت پیش نہ ہوئے۔ غلام نبی فائی کو آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ
 Updated at 1600 PST مشرقی افغانستان میں نیٹو کا50سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
 Updated at 1530 PST لاہوراور گردونواح میں موسلا دھار بارش
 Updated at 1515 PST شہر کا امن تباہ کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے،الطاف حسین
 Updated at 1510 PST مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آ ج رات سے شروع ہونے کا امکان
 Updated at 1500 PST قومی اسمبلی،کراچی کے واقعات پر ن لیگ،ایم کیو ایم کا واک آوٴٹ
 Updated at 1420 PST جوہری مادے کی نشاندہی کرنے والے عنصرکی قیمت لاکھوں ڈالر فی گرام
 Updated at 1400 PST سندھ اسمبلی میں رضا ہارون اپوزیشن لیڈر نامزد
 Updated at 1320 PST ملک بھر میں بجلی کا بحران ،شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا
 Updated at 1250 PST ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت میں دس گھنٹے تک کی تاخیر
 Updated at 1230 PST سیہون میں عرس کی تقریبات،گرمی اور ڈوبنے سے 23افراد ہلاک
 Updated at 1205 PST مظفرآباد:مسافر وین کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق، 15 زخمی
 Updated at 1150 PST اپر اورکزئی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ،6شدت پسند ہلاک
 Updated at 1100 PST پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے
 Updated at 1000 PST کراچی:ملیر میں فائرنگ ،ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی،درجن بھر زخمی
 Updated at 0905 PST کراچی:ملیر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،2 افراد ہلاک ،9 زخمی
 Updated at 0730 PST خیبر ایجنسی: امیر حمزہ خان کمپلیکس کے باہردو بم پھٹنے سے کی دیوار تباہ
 Updated at 0600 PST امریکی گلوکار ڈیوڈ برن سائیکل پرپیروپہنچ گئے

بشکریہ جنگ