متحدہ قومی موومنٹ سیاسی حقیقت اور عوامی طاقت ہے ،وزیراعظم
Updated at 2120 PST
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے اپنی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ الطاف حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے خیراندیش سیاسی رہنماوٴں اورقوم کی دعاوٴں سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں اور انشاء اللہ جلد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ آپ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جو کاوشیں کررہے ہیں انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہم سب مل کر جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے۔انہوں نے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے الطاف حسین کو انکی صحت یابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی حقیقت اور عوامی طاقت ہے ۔ موجودہ حکومت،قومی مفاہمت اور تمام سیاسی قوتوں سے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اورایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ۔انشاء اللہ ہم جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے ۔
کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
Updated at 2140 PST
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے سے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مبینہ طور پر مطلوب ملزم …
Updated at 2340 PST
متاثرین بارش کو ہرممکن تعاون فراہم کرینگے،ایم کیو ایم
Updated at 2330 PST
قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ: سندھ ٹیم کے ٹرائلز پیر کو ہوں گے
Updated at 2320 PST
باکسنگ فیڈریشن نے محمد وسیم 50 کے جی میں لڑنے کی نوید سنا دی
Updated at 2310 PST
عید منانے والے پردیسیوں کی لاہور واپسی شروع ہوگئی
Updated at 2300 PST
روبنسن اصغرکی قیادت میں کرسچن وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
Updated at 2300 PST
روبنسن اصغرکی قیادت میں کرسچن وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
Updated at 2240 PST
میانوالی :کوسٹر،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم،3افرادجاں بحق
Updated at 2220 PST
ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر کے والد سید حیدر رضا انتقال کر گئے
Updated at 2200 PST
اندرون سندھ بارش متاثرین کا امداد نہ ملنے کیخلاف شدید احتجاج
Updated at 2150 PST
حکومت سقوط کراچی کی تیاریاں کر رہی ہے،منورحسن
Updated at 2130 PST
ابلیسی قوتیں شعائر اللہ کی اعلانیہ بے حرمتی پر اتر آئی ہیں،حامد موسوی