URDUSKY || NETWORK

کراچی: فنکشنل لیگ کے کارکن کی لاش برآمد، اے این پی رہنماکا محافظ قتل|اردو سکائی اخبار 16 اپریل 2011

117
کراچی: فنکشنل لیگ کے کارکن کی لاش برآمد، اے این پی رہنماکا محافظ قتلPakistan-News
Updated at 1315 PST
کراچی…کراچی میں دہشت گردی، فائرنگ اور پر تشددوارداتوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ملیر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو سیاسی کارکن جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملیر کھوکھرا پار میں واقع گولڈ ن گراؤنڈ سے آج صبح ایک نوجوان عبداللہ انصاری کی تشدد زدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول مسلم لیگ فنکشنل کا کارکن تھا۔ ملیر کے اسی علاقے میں مہاجر قرمی موومنٹ پاکستان کے مقتول رہنما اختر حسین کی جگہ پارٹی کے نئے مقرر کئے گئے وائس چیئرمین ظفر قائم خانی کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔ ترجمان کے مطابق مسلح ملزمان نے ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ پر تشدد کے بعد ہوائی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔اس علاقے میں گذشتہ رات متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر نعمان بخاری کے قتل کے بعد سے کشیدگی اور کاروبار بند ہے۔ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی اندھادھندفائرنگ سے نجیب احمدہلاک ہوگیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق مقتول پارٹی کے ضلع کے سکیورٹی انچارج جمال آفریدی کا محافظ تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو لگ بھگ12 گولیاں ماری گئیں۔ ملیر کے علاقے جناح اسکوائر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فراز اور شہزاد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر: شوکت شاہ کی شہادت کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ
Updated at 1300 PST
سری نگر…مقبوضہ جموں وکشمیر میں جماعت اہل حدیث کے رہنمامولوی شوکت شاہ کیشہادت پر سری نگر میں ہزاروں افراد نے پر امن مظاہرہ کیا۔گزشتہ روز ہزاروں افرادسری نگرکے علاقےMaisuma میں جمع ہوگئے ،جہاں وہ ایک ہفتے پہلے مسجد دھماکے میں شہید ہونیوالے جماعت اہلحدیث کے رہنمامولوی شوکت شاہ کو قاتلوں
آئی فونز اور آئی پیڈز کے ذریعے لائیو کنسرٹ کرنے والا دنیا کا پہلا بینڈ
Updated at 1245 PST
نیویارک…سی ایم ڈی…اس جدید دور میں انسانوں کوروزنت نئی ٹیکنالوجیز سے روشناس ہونے کا موقع مل رہاہے اور روزمرہ معمولات کو اسی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باآسانی پورا کرنے کی سہولت بھی میسر آرہی ہے۔ایسی ہی ایک جدید سہولت آئی پیڈز اور آئی فونز کی شکل میں پیش کی
برطانوی باکسر عامر خان آج اپنے ویلٹرویٹ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرینگے
Updated at 1230 PST
مانچسٹر…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج ڈبلیو بی اے لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے رنگ میں اتریں گے، آئرلینڈ کے پال مک کلوسکی ان کے مدمقابل ہوں گے۔آج مانچسٹر کے مین ایرینا میں پاکستانی نژاد عامر خان اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پال مک
Updated at 1200 PST ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے ،الطاف حسین
Updated at 1130 PST آئی پی ایل:چنئی ،بنگلور اور دکن چارجرز ،پنجاب سے پنجہ آزمائی کریگی
Updated at 1100 PST دنیا کی تیز ترین مرچ کا اعزاز’ٹرینیڈاڈ اسکورپین‘کے نام
Updated at 1050 PST بالی ووڈ ادکارہ لارا دتہ آج 33ویں سالگرہ منارہی ہیں
Updated at 1025 PST ڈیرہ بگٹی ،24انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ
Updated at 1000 PST کراچی: فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد کشیدگی
Updated at 0925 PST بالائی علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Updated at 0835 PST کراچی،کورنگی میں ٹرالر کی زد میں آکر2موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Updated at 0745 PST جی ٹوئنٹی کے سات ملکوں کو مالیاتی امورمیں عدم توازن کاسامنا
Updated at 0700 PST سی آئی اے کا اپنا نیٹ ورک قائم ہے ،آئی ایس آئی کی ضرورت نہیں
Updated at 0630 PST ٹانک:پاک آرمی اورمحسود قبائل کے عمائدین کاگرینڈ جرگہ
Updated at 0600 PST امریکا کامیزائل شکن دفاعی نظام کاایک اورکامیاب تجربہ
Updated at 0530 PST یمن میں صدرصالح کے خلاف مظاہرے
Updated at 0500 PST لیبیا :قذافی کی فوج کا حملہ ،7افراد ہلاک ، کلسٹربم استعمال کرنیکی تردید
Updated at 0430 PST پشاورجانیوالی کوئٹہ ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا
Updated at 0400 PST لاہور:معروف کامیڈین ببو برال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے