Pakistan Newsتازہ خبریں

پنجاب بھر کی ڈینگی بخار کے سامنے لاچاری |اندرون سندھ موسلادھار بارش، حادثات میں11افراد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 12 ستمبر 2011

لاہور )اردو سکائی ر پورٹ(ڈینگی بخار نے لاہور کے شہریوں کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ، بچے ، بڑے اور بوڑھے سبھی اس کے سامنے لاچار ہو کہ رہ گئے ، حکومتی ادار ے،بلخصوص  محکمہ صحت،کار پو ریشن   نہ معلوم اس وقت کہاں تھے جب اس پریشانی کا حل کیا جا سکتا تھا ، کیا محکمے اب صرف بیماروں کی تیمار داری کریں گے?
، اب صرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے کیسے بنٹا جائے   اور اس کا کائی خاطر خواہ حل نکالا جائےdengue fever
اندرون سندھ موسلادھار بارش، حادثات میں11افراد جاں بحق
Updated at 2230 PST
کراچی …سندھ کے مختلف علاقوں میں صبح سے شروع ہونیوالی طوفانی بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،آج کی بارش نے جہاں متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا وہیں مختلف اضلاع میں مزید کئی دیہات بھی زیر آب آگئے، بارش کے دوران مختلف واقعات میں آج مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ حیدرآباد میں بارش کے دوران شہر کے تمام نشیبی علاقے ایک بار پھر پانی کی لپیٹ میں آگئے اور سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے،جامشورو، کوٹری، ٹنڈولہ یار، ٹنڈومحمد خان اور مٹیاری سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کے بعد معمولات زندگی ایک بار پھر مفلوج ہوکر رہ گئے۔حیدرآبادمیں شام ساڑھے4بجے سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 60 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔لطیف آبادنمبر2، 12اورایوب کالونی میں گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے جبکہ شہرکے بیشترعلاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔حیدرآباد کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر کے مطابق شہر سے برساتی پانی نکالنے کا کام شرو ع کیا جا چکا ہے،انہوں نے اعلان کیا ہے کل سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ نوابشاہ،بدین اورسانگھڑمیں بارشوں اورسیلاب سیصورتحال انتہائی خراب ہوگئی۔متاثرین کیمپوں میں پریشان،کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ امدادی کاموں کے بجائے وی آئی پی موومنٹ میں مصروف ہیں جبکہ بدین اورنوابشاہ میں لاکھوں متاثرین کیمپوں میں پریشان ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورسیاستدان فوٹوسیشن کرارہے ہیں ۔بھٹ شاہ اورہالامیں چھتیں اوردیواریں گرنے سے2بچوں سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کوٹری میں بھی مکانوں کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے9افرادزخمی ہوگئے۔بدین میں طوفانی بارش کے باعث ایل بی او ڈی سیم نالے میں پانی کا بہاوٴ 40 ہزار کیوسک سے بھی تجاوز کرنے کے بعد سیم نالے میں کئی مقامات پر شدید طغیانی آگئی ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے ملکانی شریف، خیرپورگمبوہ، پنگریو اور شادی لاج سمیت دیگر متاثرہ علاقوں سے تین ہزار سے زاید لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاہم بھوک اور پیاس سے نڈھال ہزاروں افراد تا حال پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ٹھٹھہ میں شدید بارش کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سمیت قومی شاہراہ کا بڑا حصہ بھی زیر آب آگیا،جبکہ تیز بارش کے باعث قومی شاہراہ میں کئی مقامات پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔بارش کے دوران شہر کی کچی آبادیوں میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوجانے کے بعد متاثرین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا،سانگھڑ اور اس کے مضافات میں تیز بارش کی وجہ سے شہر کے تمام علاقے زیر آب آگئے ہیں اور نوابشاہ روڈ زیر آب آجانے کے بعد سانگھڑ شہر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔شہدادپور، کھپرو، جھول اور ٹنڈوآدم سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث شہروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔میرپورخاص میں شدید بارش کی وجہ سے شہر سے ملحقہ سیم نالوں کے اطراف بند باندھنے کا کام بھی روک دیا گیا ہے۔سامارو، کنری، پتھورو، نبی سر اور ٹالی سمیت عمرکوٹ کے دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش جاری ہے، مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے اعلان کے باوجود انہیں کشتیاں فراہم نہیں کی گئیں۔
 Updated at 2210 PSTکراچی کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش جاری
 Updated at 2200 PSTچیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی پہنچ گئے
 Updated at 2150 PSTپاسکو اسٹیل کا پاکستان میں ڈیڑھ کروڑلاکھ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
 Updated at 2140 PSTایف بی آر کی کوتاہی: فلڈ ریلیف سرچارج کی مد میں8 ارب وصول
 Updated at 2130 PSTانٹرنیشنل کرکٹ کونسل سالانہ ایوارڈز کی تقریب آج لندن میں ہوگی
 Updated at 2120 PSTسال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان ،پاکستان سے صرف عمرگل شامل
 Updated at 2110 PSTکے ایس ای: آئل کمپنیوں نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
 Updated at 2100 PSTفرانس: مو سیقی کے ذریعے گا ئے کے ریوڑ کو محظوظ کر نے کی کو شش
 Updated at 2050 PSTجیوانی کے قریب کشتی الٹنے سے 8افراد جاں بحق
 Updated at 2040 PSTسندھ:بارشوں سے کھجور کی فصل کو شدید نقصان،اربوں روپے کے نقصان
 Updated at 2030 PSTرواں مالی سال پہلے 2ماہ میں برآمدات میں کمی، تجارتی خسارے میں اضافہ
 Updated at 2020 PSTیورپی خطے میں مالی بحران ، یورو 2001 کے بعد کم ترین سطح پر
 Updated at 2010 PSTحکومت کابجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کا عمل جاری