پی این ایس مہران حملہ،4 دہشت گرد ہلاک ،2 فرار ہوگئے، رحمن ملک
Updated at 1710 PST
کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہا ہے کہ پی این ایس مہران حملے میں 6دہشت گرد ملوث تھے، جن میں چار مارے گئے ہیں ، جبکہ دو فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دس اہلکار شہید اور پندرہ زخمی ہو گئے ،انہوں نے اعلان کیا کہ جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو ستارہ شجاعت دیا جائیگا۔ پی این ایس مہران کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید اسلحہ سے لیس چھ سے سات دہشت گرد ملیرندی کے علاقے سے دیوار کاٹ کر بیس کے اندر داخل ہوئے، جن کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان تھیں،دہشت گردوں کی چھوٹی چھوٹی داڑھیاں تھیں، رنگ صاف اور کپڑے غیر ملکیوں کی طرح تھے۔ انہوں نے بتایا کہدہشت گردوں کیپاس طاقتور دستی بم تھے اور ان کا پہلا نشانہ پی تھری سی اورین طیارہ تھا،جہاں لیفٹیننٹ یاسر نے اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردوں کا راستہ روکا۔ وزیرداخلہ کے مطابق حملے کے وقت بیس میں گیارہ چینی اور چھ امریکی ماہرین موجود تھے جو یہاں تربیت فراہم کر رہے تھے اور یہ سب لوگ خیریت سے ہیں ، حملہ آوروں نے کسی کو یر غمال نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد وزیرستان میں دہشت گردوں کا ایک اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کے اداروں کے خلاف حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تحقیقات کیلئے نیوی ، رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم قائم کردی گئی ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کا واحد مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے اور یہ بات قوم اور اس معاملے پر سیاست چمکانے والوں کو اچھی طرح سمجھنی ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پی این ایس مہران میں شہیدلیفٹیننٹ یاسر تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے
Updated at 1950 PST
لاہور…پی این ایس مہران کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک نیوی کے ڈیوٹی آفیسر لیفٹیننٹ یاسر عبا س کا تعلق لاہور کے ایک فوجی گھرانے سے ہے جسے اپنے سپوت پر فخرہے کہ اس نے ارض پاک کے تقدس کی خاطر ،مردانہ وار ، اپنے سینے
دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں ،پاکستان بحریہ تھی،نیول چیف
Updated at 1800 PST
کراچی …پاک بحریہ کے سربراہ نعمان بشیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف جہاز نہیں ،پاکستان بحریہ تھی،تباہ ہونیوالے دو طیاروں کی مالیت چالیس ملین ڈالر تھی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردپی این ایس مہران کے مشرقی حدود سے داخل ہوئے تھے،وہ شارپ
Updated at 1940 PST
سانحہ پی این ایس،سنی اتحاد کونسل جمعہ کو یوم مذمت منائیگی
Updated at 1930 PST
ریجنل جنرل منیجرپیمراآزادکشمیر کی بر طرفی کا مطالبہ
Updated at 1920 PST
ڈی جی نیب پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
Updated at 1910 PST
کراچی ایئر پورٹ کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات
Updated at 1830 PST
لاہور:کراچی میں وکلاء کے قتل کیخلاف ہڑتال غیر موٴثر
Updated at 1820 PST
شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی میزائل حملہ،6افراد ہلاک
Updated at 1810 PST
کراچی : ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا کی وزیر اعلیٰ ہاوٴس تک احتجاجی ریلی
Updated at 1750 PST
لاہور: بچوں کی تحویل کے قانون میں تبدیلی کیلئے مظاہرہ
Updated at 1740 PST
وزارت خوراک و زراعت کے 32 منصوبے ختم کرنے کی سفارش
Updated at 1740 PST
وزارت خوراک و زراعت کے 32 منصوبے ختم کرنے کی سفارش
Updated at 1730 PST
پشاور:وکلاء کی ہڑتال، صوفی محمد کیس کی سماعت نہ ہوسکی
Updated at 1720 PST
سینئر وکلاء جج بننے سے کترا رہے ہیں، صدر پشاور ہائی کورٹ بار
Updated at 1700 PST
سانحہ کراچی کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
Updated at 1650 PST
مہران بیس کے متاثرہ کمپاوٴنڈ سے دو خود کش جیکٹس بھی برآمد
Updated at 1640 PST
پشاور:لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت،شہری بوند ، بوند کوترس گئے
Updated at 1630 PST
مشرف دور:فوجی افسران کی مزید سول محکموں میں بھرتی کی اجازت دی گئی