ایبٹ آباد واقعے میں جو کچھ ہوا اس کا حساب لیں گے، نوازشریف
Updated at 1800 PST
گجرات …مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام خیرات نہیں مانگیں گے اوراپنی عزت کو داؤ پر نہیں لگائیں گے،جو کچھ ایبٹ آباد میں ہوا ہے اس کا حساب لیا جائیگا۔گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم توقیر اور عزت کو خاک میں ملانے کی کوشش کی جارہی ہے،ایبٹ آباد کے واقعے کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عزت دار قوم ہے اور اس کی عزت کا سودا کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو ایبٹ آباد میں ہوا ہے اس کا حساب آزاد کمیشن لے گا اور یہ ساری باتیں قوم کے سامنے آنی چاہئے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہونے پائیں۔ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات ہوگی، حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ہم اس کا دفاع کریں گے،جب اس طرح کی تحقیق ہوگی، کمیشن بنے گا تو دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ خوددار قوم ہے اس قوم کی خودداری کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ یہ قوم ایک خودار قوم اسے فتح نہیں کیا جاسکتا،یہ قوم اپنی عزت کی رکھوالی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ کا ہے،63 سالوں میں لوگوں کے بال سفید ہوگئے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی،اسے ختم کرنے میں کوئی توجہ نہیں دی ۔ ہم نے صرف توجہ اکھاڑ پچھاڑ پر دی،حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ پر توجہ دی گئی۔اسی کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور دیگر خرابیاں پیدا ہورہی ہیں۔ پاکستان معاشی طور پر بدحال ہورہا ہے اور ترقی نہیں کرپارہا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر یہ کہتا ہے کہ سیاست میں سب چلتا ہے۔ آج دوستی تو کل دشمنی ہوتی ہے اور یہ چیز نہیں دیکھی جاتی کہ کون کہاں کا ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ جس سیاست کا نظریہ نہیں اسے نہیں ہونا چاہئے،اصولی سیاست ہونی چاہئے۔ اگر یہ نہیں ہے تو پھر ہم بے اصول ہیں اور ہمیں گھر جانا چاہئے اور اصول والوں کو آنا چاہئے جس ڈگر پر ہم پاکستان کی سیاست کو لانا چاہتے ہیں۔لوگوں نے وعدے کئے اور کہنے والوں نے کہا کہ یہ کوئی قرآنی حدیث کوئی ہے۔اگر ایسی سیاست ہے تو یہ نہیں ہونی چاہئے، ہم صرف آج اچھے برے لوگوں کو حکومت بنانے کیلئے شامل کریں گے تو برے لوگ آکر برا کریں گے۔
شہبازشریف چیف جسٹس کی عارضی بحالی پرمتفق تھے، امریکی مراسلہ
Updated at 1640 PST
واشنگٹن…وکی لیکس کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بات پر رضامند تھے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو علامتی طور پر بحال کرنے کے بعد دوبارہ ہٹا دیا جائے۔ وکی لیکس نے ایک تازہ انکشاف میں لاہور کے امریکی قونصل خانے کے پرنسپل افسر
پاک فوج نے ڈرونز سے متعلق آرمی چیف سے منسوب خبر کی تردید کردی
Updated at 1620 PST
راولپنڈی…پاک فوج کے ترجمان نے ڈرون سپورٹ کے حوالے سے شائع خبر کی تردید کی ہے جسے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے منسوب کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی ڈرونز کی مدد مانگنے کی خبر بے بنیاد ہے۔ ترجمان کے
\
Updated at 1910 PST
صدر کیخلاف فیصلے پر پنجاب کی عدالتوں کی مذمت کرتے ہیں،راجہ ریاض
Updated at 1900 PST
چین پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کویقینی بنائے گا،مشترکہ اعلامیہ
Updated at 1850 PST
لوڈشیڈنگ میں اضافہ،گرمی میں لوگ دہرے عذاب میں مبتل
Updated at 1840 PST
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت اداکی، وزیراعظم
Updated at 1830 PST
میڈرڈ: ہزاروں بیروزگاروں نے میڈرڈ کے اسکوائر پر خیمے گاڑ لئے
Updated at 1810 PST
بھارتی آرمی چیف نئی مشکل میں پھنس گئے
Updated at 1750 PST
پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقات پر آندھی کا امکان
Updated at 1735 PST
اغیارکی بھیک ترک کرنے کاتاریخی فیصلہ کیا،شہباز شریف
Updated at 1700 PST
ترقیاتی بجٹ میں اقلیتوں کے لئے بجٹ کے5 فی صد حصے کا مطالبہ
Updated at 1650 PST
بھارتی غلطیوں کا سلسلہ جاری،سی بی آئی کی فہرست میں مردہ شخص کا نام بھی شامل
Updated at 1630 PST
راولپنڈی میں سرکریک ایشو پر پاک بھارت مذاکرات
Updated at 1610 PST
ڈالر کی قدر میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں87روپے کا ہوگیا
Updated at 1510 PST
سندھ کا آم مارکیٹ میں دستیاب، گذشتہ سال کی نسبت مہنگا
Updated at 1505 PST
جمرود دھماکااسامہ کے قتل کا رد عمل نہیں، میاں افتخار
Updated at 1500 PST
غیرملکیوں کی ہلاکت،پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کوئٹہ پولیس کا پول کھول دیا
Updated at 1455 PST
لاڑکانہ،اوباڑو ،انٹر کے امتحانات میں کھلے عام نقل
Updated at 1445 PST
دینی و سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے مسئلے کا حل تلاش کریں، بشیر بلور
Updated at 1435 PST
ٹما ٹر کا استعما ل ہائی بلڈ پر یشر اورکو لیسٹرو ل سے محفو ظ رکھتا ہے
Updated at 1425 PST
نوجوان کی اسٹنٹ دکھانے کی کوشش ناکام ،اوندھے منہ زمین پر آگرا
Updated at 1415 PST
قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا،ترجمان امریکی سفارتخانہ
Updated at 1400 PST
ہڑتالی ملازمین واپس آجائیں، تابش گوہر
Updated at 1350 PST
کراچی :جناح،امراض قلب اوراطفال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی
Updated at 1345 PST
جاپان میں ایٹمی تابکاری کے اثرات عوام میں ظاہر ہونا شروع
Updated at 1330 PST
عطاآباد جھیل:گرمی بڑھنے سے سطح آب مزید بلند، 3اہلکار ڈوب کرلاپتہ
Updated at 1315 PST
اوباما اسرائیلی وزیر اعظم پر اعتماد نہیں کرتے،تعلقات تاریخ کے اہم موڑ پر
Updated at 1300 PST
پشاور،مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک،ایک اغواء
Updated at 1245 PST
جاپان میں مسلمانوں کی خفیہ نگرانی ، امتیازی سلوک کیخلاف مقدمہ دائر