URDUSKY || NETWORK

الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے،برطانوی ہائی کمشنر|اردو سکائی اخبار 29 اگست 2011

116
الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد ہے،برطانوی ہائی کمشنر
Updated at 1940 PST
اسلا م آباد…اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی نقل وحرکت محدود کرنے سے متعلق خبر میں کوئی حقیقت نہیں ،جبکہ انکی گرفتاری کی خبر بھی بے بنیاد اور جھوٹی ہے،اس حوالے سے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ ہے اور میں اس سے انجوائے کررہا ہوں،ایک سوال پر ہائی کمشنر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی کی جانب سے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو لکھے گئے کسی خط کا ہمیں علم نہیں،نہ ہی ہمیں نسرین جلیل کے خط کے بارے میں کچھ پتہ ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش
Updated at 2100 PST
کراچی…کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے علاوہ پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران …
ذو الفقار مرزا کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونے چاہئیں،اسفند یار
Updated at 2045 PST
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے انتہائی سنگین الزامات عائد کئے ہیں جن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، جبکہ ایم کیوایم کی قیادت کو چاہیے کہ پختونوں کو مطمئن کریں کہ وہ پختونوں کا خاتمہ نہیں چاہتے۔اسفندیارولی پشاور میں افطارڈنر کے موقع پر …
شہروں میں 10اوردیہات میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ
Updated at 1920 PST
لاہور…ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال دو ہزار نو سو ترپن میگا واٹ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی …
پتا کرنا ہے کہ مجرموں کی پشت پناہی کون کررہا ہے، چیف جسٹس
Updated at 1520 PST
کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کراچی میں بدامنی پر ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر کہا ہے کہ عدالت جانناچاہتی ہے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر حکومت نے کیا اقدامات کئے اور لوگوں کو قتل کرنے والوں کی پشت پناہی کون کررہا ہے؟لارجربینچ نے اٹارنی جنرل سے دیگر انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کراچی میں بدامنی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے عدالت میں ایف آئی اے، اسپیشل برانچ اور آئی بی کی رپورٹس پیش کیں اور آئی بی کی کچھ رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے اور میڈیا میں نہ لانے کی درخواست کی۔ ریمارکس میں ان رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے دیگر خفیہ اداروں کی رپورٹس طلب کرلیں جبکہ بینچ نے کہاکہ جب ان رپورٹس میں کوئی نئی بات نہیں اور دیگر کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جائے توعدالت کس طرح کوئی نتیجہ اخذ کریگی؟ دوران سماعت آئی جی سندھ واجد درانی نے پریزنٹیشن دی۔انہوں نے بتایا کہ 24جولائی سے 24 اگست تک 306 افراد قتل ہوئے اور 25 لاشیں ملیں، ان میں سے 17بوری بند اور آٹھ گلا کٹی لاشیں شامل ہیں۔ پولیس نے 332 مقدمات درج کئے۔آئی جی سندھ نے اعتراف کیا کہ کراچی کئی علاقے نو گو ایریاز ہیں۔انہوں نے بتایا 19 اگست کو 18 افراد اغوا ہوئے،جنہیں چھاپوں کے بعد چھڑایا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پتہ چلایا کہ ان لوگوں کو اغوا کے بعد کہاں رکھا گیا۔اور آپ نے کسی مغوی کا بیان لیایا پتا چلایاکہ اغوا کارکون تھے۔جس پر آئی جی سندھ نے جواب دیاکہ رہا کرائے گئے مغوی خوفزدہ ہیں اور بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔.واجد درانی نے کہاکہ شہرمیں بھتے کا سلسلہ بارہ سال سے جاری ہے پہلے بھتہ خور اپنی کمیونٹی سے بھتہ لیتے تھے پھر دوسری کمیونٹی کے لوگوں نے بھی بھتہ لینا شروع کیا تو لوگ چیخ پڑے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ میٹھادر، کھارادر، جوڑیابازار کے علاقوں میں بھتے کی زیادہ شکایا ت ہیں متعلقہ تھانوں میں کوئی گرفتاری یا مقدمہ کیوں نہیں؟ایس ایچ اوز کیا کرتے ہیں؟جبکہ میڈیا کے مطابق آپ روز ایس ایچ اوزبھی تبدیل کررہے ہیں، اس سوال پرآئی جی سندھ نے بتایا کہ روز ایس ایچ اوز تبدیل نہیں ہوتے،بلکہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ چھ ماہ سے پہلے کسی ایس ایچ او کو تبدیل نہیں کیا جائے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ٹارچر سیل کن علاقوں میں ہیں ،جس پر آئی جی سندھ نے بتایاکہ پولیس کوکوئی ٹارچر سیل نہیں ملا تاہم رینجرز کولیاری میں ٹارچر سیل ملے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ٹارچر سیلوں کا پتا نہیں ہے یا پتا کرنا ہی نہیں چاہتے۔آئی جی سندھ نے جواب میں کہا کہ کراچی میں تاجر کروڑوں روپے یومیہ بھتہ دیتے ہیں ، شکایت بھی کرتے ہیں لیکن کسی کے خلاف گواہی نہیں دیتے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کیا کہ کراچی میں اسلحہ آتا کہاں سے ہے ،جس پر آئی جی نے بتایا کہ شہر میں ٹرینوں ، بسوں اور ٹرکوں کے علاوہ سمندر کے ذریعے بھی اسلحہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ واجد درانی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی میں نہ صرف لائٹ اور ہیوی مشین گنزبلکہ راکٹ لانچر اور اینٹی ایئر کرافٹ گنز بھی موجود ہیں۔آئی جی سندھ کی تفصیلی بریفنگ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حکم دیا کہ حکومت عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اپنے اقدامات سے آگاہ کرے اور بتایا جائے کہ کس طرح عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔لارجر بنچ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت حقائق جانناچاہتی ہے کہ کراچی میں بدامنی کی وجہ کیا ہے ا ور اس کی پشت پناہی کون کررہا ہے۔بعد میں سماعت منگل کی صبح تک ملتوی کردی گئی۔
ایم کیو ایم کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رہیں گے،خورشید شاہ
Updated at 1440 PST
سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں جو الزامات لگائے ہیں ان الزامات سے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈائیلاگ متاثر نہیں ہو ں گے، کراچی میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا، وفاقی …
کراچی میں مشین گنز،راکٹ لانچرز اور اینٹی ایئرکرافٹ بھی ہیں،آئی جی سندھ
Updated at 1425 PST
کراچی…کراچی میں بدامنی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ واجد علی درانی نے سپریم کورٹ کوبتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں 20 ملزمان گرفتارکئے گئے لیکن مدعیوں نے خوف کے باعث کسی کو شناخت نہیں کیا۔واجد درانی نے …
روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر
Updated at 1400 PST
کراچی… روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 87 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ رہا اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 87 روپے 29 پیسے کی …
چیئرٹی میچ کھیلنے کیلئے 25 لاکھ ڈالر کے مطالبے کی خبر صحیح نہیں، ثانیہ مرزا
Updated at 1240 PST
دہلی…فارن ڈیسک…ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے چیریٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے 25 لاکھ ڈالر کے مطالبے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ثانیہ مرزا نے ان تما م رپورٹو ں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہوں …
امریکا میں سمندی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد21ہو گئی
Updated at 0920 PST
نیویارک…امریکا میں سمندری طوفان شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔ نیویارک کا سب وے سٹم سمیت نیوجرسی کے ایئرپورٹس آج سے کھول دیے جائیں گے۔صرف نیوجرسی میں ہی اربوں ڈالر کا نقصان رکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی کیرولینا سے اب تک …
 Updated at 1830 PST خیبر ایجنسی میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے
 Updated at 1815 PST قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی کمیٹی قائم
 Updated at 1800 PST ن لیگ کی کراچی کی صورتحال پر قومی اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن
 Updated at 1745 PST کے ای ایس سی ملازمین کا مظاہرہ،ہنگامہ اور فائرنگ ،کئی افراد زخمی
 Updated at 1730 PST وزیراعظم آزاد کشمیر سے علی رضا سید کی ملاقات
 Updated at 1715 PST کراچی اسٹاک میں اتار چڑھاؤ،انڈیکس دس ہزار 903پوائنٹس پر بند
 Updated at 1600 PST ٹوکیو میں بچوں کیلئے منفرد کارٹون میوزیم
 Updated at 1550 PST ذہین طوطے کو لیزر لائٹ نے پر یشان کر دیا
 Updated at 1545 PST ڈینگی بخار نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،مقررین
 Updated at 1535 PST آئرین کے باعث ڈوبنے والا جوڑا زندہ بچالیا گیا
 Updated at 1530 PST پنجاب: عید پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
 Updated at 1515 PST جنگلی حیات کی قریب سے عکس بند ی کیلئے منفرد ریموٹ کنٹرول کیمرہ
 Updated at 1515 PST میجرجنرل اعجارچوہدری ڈی جی رینجرزسندھ کے عہدے پر دوبارہ تعینات
 Updated at 1500 PST لاہور:عید سے قبل مرغی گوشت 235روپے فی کلو جا پہنچا
 Updated at 1500 PST ڈیرہ غازی خان:دو مسافر کوچوں میں تصادم،3 مسافر جاں بحق
 Updated at 1500 PST جنوبی افریقہ کاٹانگوں سے معذور ایتھلیٹ عزم وحوصلے کی زندہ مثال
 Updated at 1450 PST جنوبی یمن میں تازہ جھڑپ، 12 شدت پسند، 4 فوجی ہلاک
 Updated at 1445 PST صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کر لیا
 Updated at 1440 PST ویتنام: قومی دن کے موقع پر10ہزار سے زائد قیدیوں کو رہاکیا جائیگا
 Updated at 1430 PST نیٹو شام کیخلاف فوجی مہم جوئی سے اجتناب کرے، ایران
 Updated at 1420 PST وزیر خزانہ یوشی ہیکونوڈا ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سربراہ منتخب
 Updated at 1410 PST ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ڈاکٹر کو رہا کر دیا گیا
 Updated at 1410 PST انگلش پریمئر لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی آرسنل کیخلاف 8-2سے کامیابی
 Updated at 1400 PST سمندری طوفان ”نان مڈال“تائیوان کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا
 Updated at 1400 PST 9/11کے واقعے سے پاکستان عدم تحفظ اور مشکلات کا شکار ہوا
 Updated at 1350 PST ذہنی دباؤ اور بے خوابی بھی موٹاپے کا سبب بنتی ہے، طبی ماہرین
 Updated at 1350 PST الطاف حسین بیماری کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں، اعلامیہ
 Updated at 1340 PST فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی
 Updated at 1330 PST سلمان خان علاج کیلئے امریکہ روانہ
 Updated at 1330 PST ڈرونز حملے کم نہ ہونے پر پاکستان کی سول، ملٹری قیادت میں مایوسی بڑھ گئی
 Updated at 1320 PST سمندری طوفان کا رخ مڑنے کے باوجود خطرات موجود ہیں، اوباما
 Updated at 1320 PST ”باڈی گارڈ“ میں کردار اصلی زندگی کی عکاسی کرتا ہے، کرینہ کپور
 Updated at 1310 PST گھروں میں فطرے،زکوة کی رسیدیں دے کر بھتہ وصول کیاجاتا ہے،آئی جی سندھ
 Updated at 1310 PST ایشوریا نے ہدایتکار مدھر بھنڈاکر کو نوٹس بھجوا دیا
 Updated at 1310 PST ایرانی سائنسدان کے قتل کے الزام میں اسرائیلی ایجنٹ کو سزائے موت
 Updated at 1300 PST کراچی:شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر گرفتار
 Updated at 1300 PST چین : سرکاری آئل ریفائنری میں آتشزدگی، علاقے کو خالی کرالیا گیا
 Updated at 1250 PST میکسیکومیں سال بھرمیں2ہزار،کراچی میں 6ماہ میں1150ہلاکتیں
 Updated at 1230 PST آئندہ24گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں بارش کاامکان
 Updated at 1215 PST مرداور خواتین کی روزمرہ سرگرمیوں کے حیاتیاتی اوقات میں واضح فرق، تحقیق
 Updated at 1210 PST کوہستان،سیلابی ریلے میں بہنے والے مزید9افرادکی لاشیں مل گئیں
 Updated at 1150 PST کیٹی پیری نے ایم ٹی وی ایوارڈاپنے نام کر کے لیڈی گاگا کو مات دے دی
 Updated at 1130 PST قادر پور گیس فیلڈ مرمت کی وجہ سے 10روز کے لئے بند
 Updated at 1115 PST سپریم کورٹ میں کراچی کی صورتحال پر ازخودنوٹس کی سماعت
 Updated at 1050 PST تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری
 Updated at 0945 PST تونسہ شریف:تریمن میں دو بسوں میں ٹکر،3افراد ہلاک،32زخمی
 Updated at 0900 PST بھکر ،اسنوکر کلب پر فائرنگ،ہلاکتوں کی تعداد5ہو گئی
 Updated at 0800 PST لیبیا،مخالفین کاقذافی کے وی آئی پی جہازپرقبضہ
 Updated at 0715 PST کراچی کی صورتحال پرسپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
 Updated at 0600 PST مرزا نے جن کے بارے میں بیانات دیے،انھیں سامنا آنا چاہیے، اعجازالحق
 Updated at 0530 PST بغداد: مسجد میں خودکش دھماکا،28افرادجاں بحق،متعدد زخمی
 Updated at 0530 PST چارسدہ:ڈاکووٴں کی فائرنگ، خاندان کے تین افرادہلاک
 Updated at 0500 PST آئرین کا رخ ریاست کنیکٹی کٹ کی طرف،18 افراد ہلاک
 Updated at 0430 PST پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیرمیں بعض مقامات پربارش کاامکان
 Updated at 0400 PST اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر
 Updated at 0330 PST سندھ کے اہم وزراء کا اجلاس آج ایوان صدر اسلام آبادمیں طلب

بشکریہ جنگ