URDUSKY || NETWORK

لاہور: ڈینگی وائرس سے آج مزید9 افراد لقمہ اجل بن گئے|اردو سکائی اخبار 17 ستمبر 2011

142
لاہور: ڈینگی وائرس سے آج مزید9 افراد لقمہ اجل بن گئےdangue-fever-world
Updated at 1745 PST
لاہور . . . . . ڈینگی وائرس کے باعث آج کا دن لاہور پر کچھ زیادہ ہی بھاری گزرا اورمزید9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ موذی مرض لاہور میں اب تک اڑتیس جانیں نگل چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں رش کم کرنے کے لئے لاہور میں سو سے زائد ڈسپنسریوں کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج لاہور میں مزید 9 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے جن میں خدابخش کالونی کی ستر سالہ میمونہ خواجہ، شادمان کالونی کا اٹھاون سالہ محبوب،پی اینڈ ٹی کالونی چوبرجی کا پچپن سالہ محمد مطاہر،نابھہ روڈ کا 55 سالہ محمد اعظم ، پی این ٹی کالونی کا رہائشی کا عبدالغفاراور مغل پورہ کا محمد جمیل شامل ہیں جو مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔رش کے باعث مریضوں کو اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار کا سامنا ہے۔ بعض مریضوں کو شکایت ہے کہ حکومتی ہدایت کے باوجود اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولتیں محدود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی لیبارٹریز کو خبردار کیا ہے کہ وہ خون ٹیسٹ کے لئے نوے روپے سے زیادہ فیس نہ لیں،زیادہ پیسے لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ادھر سری لنکن ماہرین نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کے نمونے حاصل کئے۔سری لنکن ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بار بار خون ٹیسٹ نہ کرائیں۔ ڈینگی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔بس شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے جو ہو سکے وہ کریں۔
جسقم کے چےئرمین بشیر قریشی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا
Updated at 1915 PST
کراچی . . . . . جئے سندھ قومی محاذ کے چےئرمین بشیر قریشی اور ان کے ساتھی بدرالدین کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت منظورکئے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کر دیا گیاہے، ملیر جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے …
ریلوے کا بحران، پی ایس او نے ڈیزل کی سپلائی بند کر دی
Updated at 1455 PST
لاہور… ریلوے میں پٹرول کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر آج رات تک ڈیزل کا بندوبست نہ ہوا تو کل ٹرینیں چلانے مشکل ہوجائے گا۔ ریلوے حکام کے پی ایس او نے ریلوے کو کروڑوں روپیکا نادہندہ قرار دے کر …
پے درپے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تنزلی
Updated at 1430 PST
کارڈف… ہوم گراونڈ پر ورلڈ چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم انگلینڈ کے دورے میں پے درپے شکستوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی تنزلی کا شکار ہوگئی ہے۔ اٹھائیس سال بعدورلڈکپ جیتنے کے بعدبھارتی ٹیم انگلینڈ پہنچی تووہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے اور ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبرپرتھی،انگلش …
لاہور:ڈینگی سے متاثرہ مزید4مریض جاں بحق،کل ہلاکتیں32ہو گئیں
Updated at 1420 PST
لاہور…لاہور میں ڈینگی مچھر کے حملے میں چار اور جانیں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ موذی مرض اب تک شہر میں 32 لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام پرائیویٹ لیبارٹریز میں بلڈ ٹیسٹ کی فیس نوے روپے مقرر کر دی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی …
سلمان تاثیر قتل کیس، ملزم ممتاز قادری نے اعتراف جرم کر لیا
Updated at 1410 PST
راول پنڈی … راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی سماعت کے دوران گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتاز قادری نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اڈیالہ جیل راول پنڈی میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزم ممتاز قادری نے عدالت کے سامنے اپنا …
مشرف ،طالبان کو دفاع کی پہلی صف قرار دیتا تھا،نواز شریف/وکی لیکس
Updated at 1335 PST
کراچی… وکی لیکس سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف نے دو ہزار آٹھ میں دعویٰ کیا تھا کہ پرویز مشرف نے طالبان کو پاکستان کے دفاع کی پہلی صف قرار دیتے ہوئے ان کی مخالفت کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ستائیس مارچ دو ہزار آٹھ کو امریکی سفیر …
ہم سے ہیلی کاپٹر لے کر ہمارے ہی خلاف باتیں کی جاتی ہیں،وزیر اعظم
Updated at 1300 PST
مظفر گڑھ… وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم سے ہیلی کاپٹر مانگ کر آنے والے یہاں آ کر ہمارے گلے کرتے ہیں وہ یہاں جتنے بھی چکر لگا لیں کامیاب نہیں ہو سکتے مظفر گڑھ دوسرا لاڑکانہ ہے یہ بات انہوں نے مظفر گڑھ میں …
لاہور:ڈینگی وائرس کا پھیلاوٴ روکنے کے لئے دفعہ144نافذ
Updated at 1230 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے پر دفعہ 144عائد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے کھلی جگہوں پر پانی ذخیرہ کرنے اورگرین بیلٹوں پر پانی جمع رکھنے پربھی …
حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں،سراج الدین حقانی
Updated at 0915 PST
کراچی…حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کہتے ہیں کہ ان کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ، اور حقانی نیٹ ورک افغانستان میں زیادہ محفوظ ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سراج الدین حقانی کاکہناتھا کہ ماضی میں بھی امریکا اور افغان صدر حامد کرزئی کی …
 Updated at 2015 PST ڈینگی کی وباء سے دسمبر تک چھٹکارہ مل جائے گا،نواز شریف
 Updated at 2000 PST پولیس کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے،شاہی سید
 Updated at 1945 PST ڈینگی؛ اسلام آباد میں صورتحال کنٹرول میں ہے،چیئرمین سی ڈی اے
 Updated at 1930 PST سندھ ہائیکورٹ :مستقل ہونیوالے چار ججز پیر کو حلف اٹھائیں گے
 Updated at 1900 PST ڈینگی وائرس، لاہور میں خوف کے سائے
 Updated at 1815 PST کراچی آپریشن کافیصلہ حکومت کرے گی،گیلانی
 Updated at 1800 PST سنکیانگ حملے کے ملزمان نے پاکستان میں تربیت حاصل نہیں کی ،چین
 Updated at 1730 PST طوفانی بارشیں، پولٹری صنعت کی رسد متاثر،قیمتوں میں اضافہ
 Updated at 1715 PST امہ ویلفیئر کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں
 Updated at 1705 PST بینظیر بھٹو کو الیکشن کمیشن کی قابلیت پر بھروسہ نہیں تھا ، وکی لیکس
 Updated at 1655 PST بھارت اگر شورش جاری رکھنا چاہتا ہے تو پاکستان آپشنز پر غور کریگا، وکی لیکس
 Updated at 1645 PST جسقم کے چےئرمین بشیر قریشی اور ان کے ساتھی بدرالدین کی ضمانت منظور
 Updated at 1640 PST کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے 3 ملزمان19ستمبرتک جیل منتقل
 Updated at 1625 PST سندھ:بشیرقریشی کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج
 Updated at 1600 PST آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کل سے کوئٹہ میں شروع ہوگا
 Updated at 1550 PST لاہور: حفیظ سینٹر میں بم کی افواہ، تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا
 Updated at 1535 PST این آئی سی ایل اسکینڈل،ضمنی چالان میں نئے گواہ شامل
 Updated at 1525 PST ججز کی کمی کا مسئلہ ایک آدھ مہینے میں حل ہو جائیگا، جسٹس مشیر عالم
 Updated at 1515 PST کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کا قریبی عزیز اغوا
 Updated at 1440 PST وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایبٹ آباد آمد ، تحریک صوبہ ہزارہ کا احتجاج
 Updated at 1350 PST مظفرآباد، بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
 Updated at 1340 PST بر طا نوی شہر ی نے دنیا کی سب سے وزنی پیا ز اُگا لی
 Updated at 1320 PST برطانوی وئلن نو از’ بین لی ‘نے اپنی انگلیاں47 لا کھ ڈالرکی انشورنس کروالیں
 Updated at 1320 PST پیرو ں سے نشا نہ لگا نے والی خاتون تیر انداز
 Updated at 1315 PST خیبر ایجنسی، فورسز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،5اہلکار زخمی
 Updated at 1310 PST چین میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر پو رٹ کی تعمیر شر وع
 Updated at 1245 PST رجنی کانت بھی فلم’ را ۔ون‘میں مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہونگے
 Updated at 1235 PST شاہ رخ خان کی فلم ’را ون‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا ڈالا
 Updated at 1200 PST بر طانوی نو جوان کی تخلیق کردہ کار جو کافی کی توانائی سے چلتی ہے
 Updated at 1200 PST کراچی سے پشاور آنے والی ٹرینیں تا حال کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
 Updated at 1140 PST ڈینگی مچھر بے قابو، لاہور اور ہری پور میں مزید دو مریض ہلاک
 Updated at 1120 PST دریائے جہلم اور چناب کے قریبی دیہات میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا
 Updated at 1100 PST چیئر مین اپٹما کی جانب سے ایل این جی پالسی 2011 کا خیر مقدم
 Updated at 1045 PST خیبرایجنسی:لنڈی کوتل بازار میں دھماکا اور فائرنگ
 Updated at 1020 PST لاہور:بیگم کوٹ میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان ہلاک
 Updated at 1020 PST ریلوے بوگی چوری کیسمیں ملوث 3ملزمان معطل
 Updated at 1000 PST نیٹو فوج افغانستان سے2014میں انخلاء کیلئے تیار نہیں،جنرل کیانی
 Updated at 0940 PST سلمان خان ، رومانیہ کی ٹی وی اینکر لولیا وینٹر کے عشق میں مبتلا
 Updated at 0855 PST امریکا:ایئرشومیں طیارہ گر کر تباہ، 2افراد ہلاک،75زخمی
 Updated at 0820 PST ”تنو ویڈز منو“ کے سیکوئل کا اعلان
 Updated at 0815 PST سلمان خان کی ٹی وی چینل سے 100 کروڑ کی ڈیل
 Updated at 0800 PST نریندرا مودی تین روز کیلئے کھانا پینا چھوڑ دیں گے
 Updated at 0745 PST میکسیکوکا یوم آزادی،شاندار پریڈ کا اہتمام
 Updated at 0730 PST برٹنی اسپیئر کے دورہ یورپ کے شیڈول کا اعلان
 Updated at 0700 PST ناسا کاناکارہ خلائی سیارہ رواں ماہ کسی بھی وقت زمین سے ٹکرائے گا
 Updated at 0645 PST فلم”راون“ کا ریلیز سے پہلے ہی نیارکارڈ قائم
 Updated at 0630 PST امریکا میں شاپنگ کے لئے دلہنوں کی دوڑ
 Updated at 0615 PST سندھ میں بارش کے متاثرین امداد کے منتظر ، ہزاروں بیمار
 Updated at 0600 PST امریکا:ریاست نواڈا میں ائیر شو کے دوران طیارہ گرکر تباہ،60 افراد زخمی
 Updated at 0545 PST سعودی عرب : بلدیاتی الیکشن ، آج امیدواروں کی فہرست کا اعلان ہوگا
 Updated at 0515 PST لاہور : ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
 Updated at 0445 PST کراچی:ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
 Updated at 0415 PST ون ڈے سیریز کا آخری میچ : انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست
 Updated at 0400 PST کراچی : ایم اے جناح روڈ پر بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج
 Updated at 0330 PST کراچی :مختلف کارروائیوں8ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

بشکریہ جنگ