Pakistan Newsتازہ خبریں

پنجاب میں ڈینگی تا حال بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد29ہوگئی|اردو سکائی اخبار 16 ستمبر 2011

پنجاب میں ڈینگی تا حال بے قابو،ہلاکتوں کی تعداد29ہوگئیnews
Updated at 1215 PST
لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی، لاہور میں ڈینگی کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25جبکہ پنجاب میں 29تک جا پہنچی۔ لاہور میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ،سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں ناکافی ہونیکی وجہ سے لوگوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے اور انہیں مجبوراً نجی اسپتالوں کارخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں ان سے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں۔حکومتی احکامات کے باوجود اسپتالوں میں وارڈز اوربیڈزکی تعداد بدستور ناکافی اور محدود ہے اور کئی مریضوں کو علاج کے بغیر مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔دوسری طرف حکومت کے مطابق ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے سپرے کاتیسرا راوٴنڈ جاری ہے،تاہم لوگوں کاکہناہے کہ متعدد علاقوں میں ابھی اسپرے ٹیمیں نہیں پہنچیں اور وہ علاقے بدستور اسپرے سے محروم ہیں،پنجاب حکومت کی دعوت پر لاہورآئی ہوئی سری لنکن طبی ماہرین کی ٹیم نے سروسز اسپتال کادورہ کیا اور ادویات ایم ایس کے حوالے کیں،سری لنکن ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے سری لنکا میں باقاعدہ ایکٹ منظور کیا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے انوائرنمنٹ پولیس بھی قائم کی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم ساراسال جاری رہتی ہے۔
مواچھ گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن،درجنوں افراد زیر حراست،اسلحہ برآمد
Updated at 1450 PST
کراچی…کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہر میں کئی روز سے رینجرز نے مختلف علاقوں میں دہشت گردو اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کئے۔آج صبح سے رینجرز نے مواچھ گوٹھ کے علاقے میں …
چیئرمین جسقم بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Updated at 1435 PST
کراچی…جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی کو 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ انکے گرفتار ہونے والے ساتھی شیراز سبحانی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا۔اس سے قبل وہ اور انکے دو ساتھیوں کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ اس …
انٹر بینک میں بھی ایک ڈالر88روپے کا ہو گیا
Updated at 1425 PST
کراچی…عوام کے لیے سونے کے بعد اب ڈالر بھی مہنگا ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 88 روپے60 پیسے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 88 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی آف پاکستان کے مطابق روپے …
ایم کیو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال، وزیر اعظم گیلانی
Updated at 1350 PST
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے منظور نہیں کئے گئے ،جب ایم کیو ایم والے گئے ہی نہیں تو واپسی کا کیا سوال ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم …
سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے7افراد ہلاک
Updated at 1200 PST
دادو…دادو اور نوشہروفیروز میں مختلف واقعات میں بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب اور بارش کے پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو میں آلودہ پانی کے باعث پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں۔چار روز گزرنے کے …
 Updated at 1400 PSTامریکا: بے روزگاری الاوٴنس کیلئے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ
 Updated at 1330 PSTچین ایڈز ویکسین پرریسرچ کرنے والاتیسرا بڑا بن گیا، یو این ایڈز
 Updated at 1330 PSTایران کے صدر آئندہ ہفتے وینزویلا کا دورہ کریں گے
 Updated at 1330 PSTبشیرقریشی کی گاڑی سے اسلحہ نکلاجس پر گرفتار کیا گیا،رحمن ملک
 Updated at 1320 PSTچیئرمین جسقم بشیر قریشی ساتھیوں سمیت عدالت میں پیش
 Updated at 1310 PSTسونیا گاندھی نے سرجری کے بعد سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
 Updated at 1310 PSTپشاور : جبہ سہیل میں نالے سے پانچ سالہ بچی کی نعش برآمد
 Updated at 1255 PSTنواز شریف کا دورہ لیڈی ریڈنگ اسپتال ، بچوں کی عیادت کی
 Updated at 1255 PSTملکی ماہرین نے نیشنل آپریٹنگ سسٹم بنالیا ہے، ایرانی سول ڈیفنس
 Updated at 1245 PSTالقاعدہ کے آپریشن چیف الشاہری کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی
 Updated at 1245 PSTایشیا اور بحرالکاہل میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی