Pakistan Newsتازہ خبریں

2767ارب روپے کاوفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ|اردو سکائی اخبار 3 جون 2011

2767ارب روپے کاوفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ
Updated at 1900 PST
سلام آباد… وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئندہ مالی سال 2011-12 کا بجٹ پیش کر دیا جس کا کل تخمینہ 2767ارب روپے ہے، مجموعی مالیاتی خسارہ 850 ارب روپے ہو گا ، جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کیا جا رہاہے ،تنخواہوں میں 15 فیصداور پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کے ساتھ سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی کاموں کیلئے 730 ارب روپے کا بجٹ ہے جس میں وفاق کیلئے 300 ارب اور صوبوں کیلئے 430 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،ٹیکسز کی وصولی کا ہدف 1952 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وفاقی بجٹ موجودہ مالی سال سے 12.3 فیصد زیادہ ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ نہ کرنے، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 16 فیصدکرنے اور قابل ٹیکس آمدن کی حد تین لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ کی جا رہی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد جب کہ پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافے کے ساتھ سرکاری ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دیا جائے گا۔ یکم جولائی 2002 یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والوں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ،30 جون 2002 یا اس سے پہلے ریٹائر ہونے والوں کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ ،گریڈ ایک سے 15 کے تمام سرکاری ملازمین بشمول مسلح افواج کے کنوینس الاوٴنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے لیے ترقیاتی بجٹ 300 ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 430 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر ہیں، حکومت افراط زر کی شرح سنگل کی سطح پر لانے کے لیے پر امید ہے۔بجٹ خسارے کا ہدف 4 فیصد ہے ، رواں سال بجٹ خسارہ 5.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں بجلی پر ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ،بجلی کی پیداوار میں مزید 1400 میگا واٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا،پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، چودھری نثار
Updated at 1810 PST
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چودھری نثارنے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف نے تیار کیا ہے ،ایوان میں ولی خان بابر ،سلیم شہزاد اور دیگر صحافیوں کے قتل کے بارے میں پوچھیں گے۔بجٹ سیشن سے پہلے پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثارکاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کو بے توقیر
یمنی صدر علی عبداللہ صالح حملے میں ہلاک ہوگئے، اپوزیشن کا دعوی
Updated at 1740 PST
ٰصنعاء…یمن کی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعاء میں صدارتی محل پر شیلنگ کے دوران صدر علی عبداللہ صالح ہلاک ہوگئے ہیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا اور محل کا گھیراؤ کرکے شیلنگ شروع کردی۔ اب یمنی اپوزیشن
Updated at 2115 PSTغیر قانونی ہائیڈرنٹس اورناجائز کنکشنز ختم کیے جائے،مصباح فرید
Updated at 2100 PSTسرکاری اہلکاروں سمیت درجنوں افرادکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،رابطہ کمیٹی
Updated at 2045 PSTفاروق ستار کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،کشمیر الیکشن پر گفتگو
Updated at 2030 PSTجیٹ پیک کی 5ہزار فٹ کی بلندی پر دس منٹ کی کامیاب پر واز
Updated at 2015 PSTوزیراعلیٰ کی کے ای ایس سی حکام سے ملاقات،صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت
Updated at 2000 PSTدنیا کا سب سے مہنگا ترین سیخ کباب
Updated at 1945 PSTچین میں سفید رنگ کے نایاب ہر ن کے بچے کی پیدائش
Updated at 1930 PSTبجٹ تقریر، ایوان مچھلی بازار،وزیرخزانہ کیلئے چوڑیاں،وزیراعظم کوروٹی پیش
Updated at 1845 PSTبجٹ اجلاس،خواتین اپوزیشن اراکین نے وزیر خزانہ پر چوڑیاں پھینک دیں
Updated at 1835 PSTبجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے وزیر اعظم کو روٹی دکھا ئی
Updated at 1830 PSTبجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے ’شیم، شیم‘ اور ’ڈاکو ، ڈاکو‘ کے نعرے
Updated at 1820 PSTقومی اسمبلی، بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا زبردست احتجاج
Updated at 1750 PSTاسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے حکومت بہتر طور پر کام کرسکتی ہے ،میگھا
Updated at 1725 PSTترقیاتی بجٹ کیلئے730ارب روپے مختص ،جیو کوبجٹ تقریر موصول
Updated at 1710 PSTبجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کم، لوڈ شیڈنگ میں کمی
Updated at 1655 PSTمسائل حل کرنے کیلئے حکوت میں قوت ارادی نہیں، چودھری نثار
Updated at 1630 PSTوفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویزکی منظوری دے دی