Pakistan Newsتازہ خبریں

ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی میں پیٹرول کی ترسیل رک گئی|اردو سکائی اخبار 4 اپریل 2011

ایم کیو ایم کی کابینہ میں شمولیت ،یقین دہانی پر شامل ہو ئے،فاروق ستارPakistan-News
Updated at 2330 PST
کراچی…ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی یقین دہانیوں کے بعد حکومت کا دوبارہ حصہ بن رہے ہیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیر صدارت وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایم کیو ایم کے5 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کوبیان کئے گئے تحفظات کو عملی جامہ پہنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات میں کراچی میں امن و امان، ملکی معاشی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ حکومت کی نہیں بلکہ ملک کی بقا کی خاطر لیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں واپسی پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا آڑے وقت میں ساتھ دیا ہے،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات اتحادی جماعتوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا اجلاس طلب کیا جائے گا، ضرورت پڑی تو کراچی میں امن و امان کے قائم کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔
دھمکی کے بعد اعجاز بٹ نے محسن خان کو لاہور طلب کر لیا
Updated at 2120 PST
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے اہم اعلان کرنے کیلئے کراچی میں میڈیا کومدعو توکیا لیکن اچانک چیف سلیکٹرنے یو ٹرن لیا اور پریس کانفرنس ملتوی کردی،شاید ان کی دھمکی کام کر گئی چیئرمین اعجازبٹ نے معاملات طے کرنے کیلئے محسن خان کو کل
ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،کراچی میں پیٹرول کی ترسیل رک گئی
Updated at 2010 PST
کراچی…آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوحات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث شہر کے پیٹرول پمپس میں پیٹرولیم مصنوحات کی شارٹیج ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرے دن بھی جاری
Updated at 2320 PST12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،پروفیسر عبد الغفور
Updated at 2310 PSTعراق کا غلام اسحاق انسٹیٹوٹ کے ساتھ اشتراک عمل کا عندیہ
Updated at 2300 PSTپاک ویسٹ انڈیزسیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل گیانا میں ہو گا
Updated at 2250 PSTمذاکرات ناکام،کراچی میں پٹرول کابحران شدت اختیارکرگیا
Updated at 2240 PSTآئی پی ایل : چنائی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو8وکٹ سے ہرادیا
Updated at 2230 PSTپی پی رہنماء رمضان لاسی ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شامل
Updated at 2220 PSTفاروق بیگ اور لیاقت قریشی شہید کے قاتلوں کوسزا دی جائے ،متحدہ
Updated at 2210 PSTویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے،نسیم اشرف
Updated at 2200 PSTایبٹ آباد آپریشن پاکستان کی خود مختاری پرضرب کاری ہے، حامد موسوی