URDUSKY || NETWORK

آئین میں غیرقانونی تقرریاں کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے،چیف جسٹس|اردو سکائی اخبار 28 جولائی 2011

146
آئین میں غیرقانونی تقرریاں کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے،چیف جسٹسPakistan-News
Updated at 1100 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کی بحالی سے متعلق اپنے حکم اور سیکریٹری اسٹبلشمنٹ عہدے سے ہٹائے جانے والے سہیل احمد کے ایشو پراٹارنی جنرل کو وزیراعظم کا باضابطہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک دن مہلت دے دی ہے۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسین اصغر اسکردو سے آتے ہوئے لاپتا ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی خصوصی بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق اور ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور نے عدالت کو بتایا کہ حسین اصغر 26 جولائی کو اسکردو سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا اور نہ ہی کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہوسکا ہے، عدالت نے اس پر تعجب کا اظہارکیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ بلائیں گے، اس لئے پیر تک مہلت دی جائے ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ممکن نہیں معاملہ کو درمیان نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا، اس لئے کل تک جواب لاکر عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس نے اٹارنی کو کہاکہ جو مجازاتھارٹی ہے اسے بتائیں کی عدالت کو اپنی حدود کا احساس ہے، بات کسی ایک افسر کی نہیں ، بات اصول کی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آدمی جب فیصلہ کرلے کی آئین پر چلنا ہے تو وہی درست بات ہے، انحراف کی روش پکڑ لی تو یہ درست نہ ہوگا۔
ٹریفالگر اسکوائر پر لندن اولمپکس 2012کے تمغوں کی تقریب رونمائی
Updated at 1140 PST
لندن …سی ایم ڈی…لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر گذشتہ دنوں اولمپکس 2012کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فاتحین کو دیئے جانے والے میڈلز کے ڈیزائن کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس تقریب میں برطانوی شہزادی این کے ساتھ لندن اولمپکس2012کے چیف …
فیصل آباد ریجن کی صنعتوں ، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل
Updated at 1040 PST
فیصل آباد…گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو دو روز کیلئے گیس بند ، فیصل آباد ، سرگودھا، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ اور خوشاب میں سی این جی اسٹیشن بھی اڑھائی روز کیلئے بند ہو گئے۔ محکمہ سوئی گیس کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول …
ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن ، ڈیڑھ کروڑ پاکستانی متاثر
Updated at 0930 PST
لاہور…آج ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دنیا میں ہر بارہواں جبکہ پاکستان میں ہر دسواں شخص ہیپاٹائٹس سے دوچار ہے اور پاکستان میں صحت کی کم سہولتوں اور مہنگے علاج کے باعث بڑی تعداد میں انسانی جانیں اس بیماری کے ہاتھوں لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔ …
مشرف کا دورہ امریکا مکمل ہوتے ہی انکی جماعت میں ٹوٹ پھوٹ
Updated at 0900 PST
کراچی…سابق صدر پرویز مشرف کے دورہ امریکا مکمل ہوتے ہی ان کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ امریکا شاخ میں ٹوٹ پھوٹ اور شگاف پڑ گئے ہیں جبکہ بعض سیاسی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا میں بھی پارٹی میں اختلافات اور بغاوت پائی جاتی ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے بتایا …
پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل پر ہلیری کلنٹن کی تنقید
Updated at 0515 PST
واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد مشروط کرنیوالے بل کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ اپنے خط میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس بل سے ان کی کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔ہلیری کلنٹن نے ایوان کی خارجہ …
امریکا کا بین البراعظمی جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام
Updated at 0550 PST
واشنگٹن … امریکا کا بین البراعظمی جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ جوہری میزائل کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی تباہ کردیا گیا .غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بین البراعظمی جوہری میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا اورMINUTE MAN III نامی جوہری میزائل کو پرواز …
کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا
Updated at 0400 PST
کراچی … کراچی میں مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رات گئے شہر کے …
کائنات کے اسرار جاننے کیلئے ناسا خلائی مشن مشتری بھیجے گا
Updated at 0745 PST
کارنیول کیپ … نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے اسرار جاننے کے لیے امریکی خلائی ادارہ ناسا 1 ارب ڈالر کی لاگت سے خلائی مشن اگلے جمعے روانہ کرے گاامریکی ریاست فلوریڈا کےCape Canaveral کے ایئر فورس اسٹیشن پر اٹلانٹک5راکٹ خلائی مشن JUNO کو لے جانے کے …
 Updated at 1120 PST پیپکو نے رمضان المبارک کیلئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا
 Updated at 1020 PST حنا ربانی کھر آج اجمیر شریف میں مزار پر حاضری دیں گی
 Updated at 1000 PST جنوبی کوریا میں مال بردار طیارہ گر کرتباہ ،2افراد ہلاک
 Updated at 0800 PST میانوالی:تیزرفتار آندھی اور بارش سے متعدد سائن بورڈز گر گئے
 Updated at 0715 PST ہالی وڈ :دو معروف اداکار ہیریسن فورڈ اور ڈینئیل کریگ ایک فلم میں
 Updated at 0630 PST اینڈی فلاور بھارت کیخلاف محدود ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال سے ناخوش
 Updated at 0610 PST کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،قلات سے لاش برآمد
 Updated at 0440 PST بہاولپور :ہوٹل پر چھاپہ ، تین خواتین سمیت 8 افراد گرفتار
 Updated at 0330 PST جعفرآباد : 24 انچ قطر متبادل گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

بشکریہ جنگ