Pakistan Newsتازہ خبریں

اردو سکائی اخبار 26 ستمبر 2011|چکوال میں اسکول بس کو حادثہ،26طلبا جاں بحق،50زخمی

چکوال میں اسکول بس کو حادثہ،26طلبا جاں بحق،50زخمی
Updated at 2210 PST
چکوال…موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج کے مقام پر بس الٹنے سے26 طلبہ جاں بحق اور تقریبا50 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق ملت گرامر اسکول کے طلبہ فیصل آباد سے کلر کہار سیر کے لیے آئے تھے اور واپسی پر بریک فیل ہونے سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق حادثے میں26 طلبہ جاں بحق جبکہ 50سے زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں 100 سے زائد طلبہ سوار تھے ان کے علاوہ اسکول کا تقریباً10رکنی وفد بھی موجود تھا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیا گیاہے ۔ آر پی او زبیر کے مطابق بہت سے زخمی ہیں تاہم جاں بحق افراد کی تعداد کی ابھی تصدیق نہیں کر سکتا۔جاں بحق افراد میں اسکول کے پرنسپل بھی شامل ہیں ۔
بلدیہ ٹاؤن سے4مبینہ ٹارگیٹ کلرز گرفتار،اسلحہ بر آمد
Updated at 1900 PST
کراچی…پولیس نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران 4مبینہ ٹارگیٹ کلرز کوگرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہی کی نشان دہی پر مزید چھاپے مارے جائیں گے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشیدآباد میں واقع …
ایساف کمانڈر جنرل آر ایلن کی آرمی چیف سے ملاقات
Updated at 1850 PST
راولپنڈی… افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل آر ایلن نے پاکستان کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرعلاقائی سلامتی کو بہتر بنانے اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے …
 Updated at 2200 PSTڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروٴے کار لارہے ہیں،شہبازشریف
 Updated at 2150 PSTحقانی نیٹ ورک کے پاکستان میں خاتمے کی اطلاعات نہیں،ایساف
 Updated at 2040 PSTٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کا شکار
 Updated at 2030 PSTکراچی میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے،کرنل شفیق نیازی
 Updated at 2020 PSTکراچی:انڈے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
 Updated at 2010 PSTکوئٹہچیمبر آف کامرس میں پروگریسیو گروپ کی کامیابی
 Updated at 2000 PSTلاہور لائنیز کے کھلاڑی جہانگیر مرزاڈینگی میں مبتلا
 Updated at 1950 PSTحقانی خود امریکا کا بنایا ہوا کمانڈر ہے، میاں افتخار حسین
 Updated at 1940 PSTسائیبرین ٹائیگر کے تحفظ کے لئے ٹائیگر ڈے