URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 2 اکتوبر 2011|14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن،کئی شہروں میں احتجاج

124
news14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن،کئی شہروں میں احتجاج
Updated at 1235 PST
کراچی…ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگی ہیں ۔کراچی لاہور فیصل آباد پشاور سمیت شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔اس صورتحال کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی غائب رہی اورصبح ہوتے ہی لوگ احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزانہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے،حیدرآباد میں 8سے 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔اور دیہی علاقوں میں سولہ تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔نواب شاہ ،لاڑکانہ،گھوٹکی،اوباڑو کے شہری و دیہی علاقوں میں 12سے 16 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں رات 12بجے سے بجلی کے طویل بریک ڈاوٴن کے باعث جھنگ روڈ اورسمندری روڈ پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔گوجرانوالہ اور سرگودھا کے شہری علاقوں 16 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری و گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،رحیم یار خان ،صادق آباد،لیاقت پورمیں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں 10 اور دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات،شانگلہ،لوئر اور اپر دیر میں 16سے 18گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان ،لکی مروت،کرک سمیت دیگر علاقوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔قبائلی علاقوں باجوڑ ،خیبر ،مہمند ایجنسی میں بھی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن،لورالائی،پشین سمیت مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 15سے 18 گھنٹے کردیاگیاادھرنصیر آباد ،جعفر آباد،جھل مگسی کے شہری علاقوں میں 14 اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹوں کی لوڈ شیدنگ کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہداد پور میں شگاف پڑنے سے کئی علاقے زیرآب
Updated at 1310 PST
حیدرآباد… سندھ میں سیلاب کو کئی ہفتے گذرنے کے بعد کئی علاقوں اب بھی پانی کھڑا ہے۔ شہداد پور میں حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔حفاظتی بند ٹوٹنے سے شہداد پور کے علاقوں راجپوت کالونی، اسامہ نگر اور نئی بستی میں پانی داخل ہوگیا۔ شہداد …
لاہور:ڈینگی نے آج بھی 3افراد کی جان لے لی
Updated at 1130 PST
لاہور…لاہور میں آج تین افراد مزید ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے جس سے شہر میں مرنے والوں کی تعداد 127 جبکہ پنجاب میں 139 ہو گئی ہے۔گنگا رام اسپتال لاہور میں آج صبح سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں میں 65 …
بال ٹیمپرنگ آج کل ہر کوئی کرتا ہے ، فاسٹ باوٴلر عمر گل
Updated at 1000 PST
کراچی…فاسٹ باوٴلر عمر گل کہتے ہیں بال ٹیمپرنگ آج کل ہر کوئی کرتا ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے گزشتہ سال پاکستان کیخلاف سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی اور ایشیز کے دوران بھی انگلش بولرز گیند کو کھرچتے رہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمر گل نے کہا کہ بال …
برطانیہ: تین پاکستانی نژاد شہریوں کے قتل کا کیس،مزید3 افراد پر فرد جرم
Updated at 0400 PST
برمنگھم … برطانوی پولیس نے برطانیہ میں فسادات کے دوران تین پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے قتل کے الزام میں مزید تین افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔برطانوی پولیس نے فسادات کے دوران برمنگھم میں ہلاک ہونے تین پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے قتل کے الزام میں مزید …
امریکا: القاعدہ کا خطرہ،دنیا بھر میں امریکیوں کومحتاط رہنے کی ہدایت
Updated at 0300 PST
واشنگٹن … امریکا نے القاعدہ کے خطرے کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے باشندوں کو محتاط رہنے کیہدایت جاری کردی ہے،یمن میں القاعدہ کے دو اہم رہنماوٴں کی ہلاکت کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے باشندوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے،امریکا نے …
 Updated at 1350 PST پشاور میں بجلی کے ساتھ گیس بھی غائب
 Updated at 1330 PST پیرس فیشن ویک میں جدید ملبوسات کی نمائش جاری
 Updated at 1320 PST انگلش پریمئیر لیگ میں ٹاپ ٹیموں کی فتوحات کا سلسلہ جاری
 Updated at 1320 PST ڈینگی سے بچاوٴ،پرانے ٹائروں کے گوداموں میں اسپرے شروع
 Updated at 1255 PST کراچی:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج ہوگا
 Updated at 1220 PST شکار پور جیکب آباد ملانے والی شاہراہ زبوں حالی کا شکار
 Updated at 1200 PST پشاور سینٹرل جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی
 Updated at 1145 PST لوئر دیر :موبائل مارکیٹ میں دھماکا،6دُکانوں کو جزوی نقصان
 Updated at 1115 PST ریمنڈ ڈیوس امریکا میں بھی سرکشی ،معمولی تنازع پر ایک شخص پر تشدد
 Updated at 1100 PST فیصل آباد میں 15مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
 Updated at 1040 PST بھارت: ڈبل ڈیکر ٹرین چلنے لگی
 Updated at 1020 PST کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں میں حسب معمول تاخیر جاری
 Updated at 0930 PST لاہور:پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام صوفی امن میلہ
 Updated at 0900 PST لاہور:ڈینگی سے آج مزید 2زندگیوں کے چراغ گل
 Updated at 0815 PST ڈنمارک: حکومت نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے ٹیکس لگا دیا
 Updated at 0700 PST کراچی :مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک
 Updated at 0645 PST کراچی :اورنگی میں دستی بم حملے کے بعد پولیس ورینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں
 Updated at 0515 PST ملک بھر میں بجلی کی بندش: عوام کا احتجاج، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ
 Updated at 0345 PST طالبان سے مذاکرات کی امید نہیں رہی،کرزئی
 Updated at 0245 PST بلوچستان :نصیرآباد میں مسافر ٹرین پر فائرنگ،دو افراد زخمی

بشکریہ جنگ