Pakistan Newsتازہ خبریں

فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت، صدر نے اصلاحات بل پر دستخط کردیئے|اردو سکائی اخبار 12 اگست 2011

فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت، صدر نے اصلاحات بل پر دستخط کردیئے
Updated at 1800 PST
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے فاٹا اصلاحات بل پر دستخط کردیئے ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے ایف سی آر 2011کے ترمیمی بل اور پولیٹیکل پارٹیزآرڈرپردستخط کیے۔صدر آصف زرداری نے دونوں حکم ناموں پر وزیراعظم کی جانب سے سمری موصول ہونے پر دستخط کیے۔فاٹا اصلاحات کے بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ، جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر ،وفاقی کابینہ کے اراکین ،سفارتکاروں، فاٹاسے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمایندوں نے بھی شرکت کی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کادائرہ قبائلی علاقوں تک وسیع کردیاگیا،جس کے تحت قبائلی علاقہ جات میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایف سی آر میں ترامیم کے تحت ملزم کو ضمانت کا حق خاص ہوگا، گرفتاری کے 24 گھنٹے میں ملزم کو مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کی پابندی ہوگی، خواتین، بچے، 16 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو مشترکہ ذمے داری کے تحت گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔ایف سی آر میں ترامیم کے مطابق مشترکہ ذمے داری کی دفعہ کے تحت کسی بھی پورے قبیلے کو گرفتار نہیں کیا جاسکے گا، کسی بھی قبیلے کے خلاف کارروائی مرحلہ وار کی جاسکے گی، مقدمات کا فیصلہ مقرر کردہ وقت کے اندر کیا جائے گا، گرفتاری سے متعلق ایف سی آر کی دفعہ 40 اے پر قدغن لگائی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام سے کیا گیا وعدہ پوراکردیا ، جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔ فاٹا ارکان اور تمام سیاسی جماعتوں کی موجودگی اصلاحاتی پیکیج پر مکمل اتفاق رائے کا ثبوت ہے، قانونی اور سیاسی اصلاحات سے قبائلی عوام پر صدیوں سے عائد پابندیاں ختم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ماضی میں قبائلی عوام کو سیاسی حقوق دینے کے بارے میں نہیں سوچا،گزشتہ ایک صدی سے کسی نے ایف سی آر میں ترامیم کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا تھا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام پر باہر سے مسلط کردہ کوئی بھی نظام بے سود ہوگا، بند دروازے کھول دیے ہیں، قبائلی عوام کو جتنی اصلاحات درکار ہیں اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
سرفراز کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا،عدالت کے مشکور ہیں،لواحقین
Updated at 1510 PST
کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کو سنائی گئی سزاوٴں پر سرفراز کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد جیونیوزسے بات کرتے ہوئے سرفراز شاہ کے والد امین شاہ نے …
پاکستان میں جگرکی پیوند کاری کا پہلا کام یاب آپریشن کر لیا گیا
Updated at 1345 PST
لاہور…شیخ زید اسپتال لاہور کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر میں سرکاری سطح پر پاکستان میں جگرکی پیوند کاری کا پہلا کام یاب آپریشن کیا گیاہے،جس کے لئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا، شیخ زید ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دعویٰ ہے کہ سرکاری سطح …
سرفراز شاہ قتل کیس، رینجر اہلکار شاہد ظفر کو سزائے موت، بقیہ 6کو عمر قید
Updated at 1320 PST
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس میں ایک ملزم کوسزائے موت اور باقی چھ ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے مقدمے کے مرکزی ملزم رینجرز اہلکارشاہد ظفر کو سزائے موت موت اور …
بالائی علاقوں اور سندھ میں بارشیں، متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے
Updated at 1015 PST
اسلام آباد…پشاور ، سوات ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات کو بارش کا سلسلہ جاری رہا۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں سحر کے وقت شروع ہونے والی بارش تقریبا 2 گھنٹے …
برطانیہ :لوٹ مارمیں برسر روزگار اورامیر گھرانوں کے نوجوان بھی شامل
Updated at 0845 PST
لندن … برطانوی میڈیا سے انکشاف ہوا ہے کہ تاریخ کے بدترین فسادات کے دوران لوٹ مار کرنیوالوں میں برسر روزگار اور اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی عدالت میں پیشی سے پہلے یہی خیال کیا جارہا تھا کہ برطانیہ کی اقلیتی …
 Updated at 1815 PSTبطخوں کی فوج نے سٹرک کراس کر نے کیلئے ٹریفک رکوادی
 Updated at 1725 PSTبن مانس کے حملے کا شکار خاتون کی سرجری،پہلی تصاویر منظرِ عام پر
 Updated at 1725 PSTکے ایس ای میں اُتارچڑھاوٴ، 100انڈیکس11262پوائنٹس پر بند
 Updated at 1710 PSTطب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،خاتون کا رحم ٹرانسپلانٹ
 Updated at 1655 PSTلاہور:مون سون کی بارش سے میں سڑکوں پر پانی جمع
 Updated at 1640 PSTپشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 60300روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی
 Updated at 1625 PSTپاکستان کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا
 Updated at 1610 PSTحکومت کوشہید نہیں مکمل طور پر ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف
 Updated at 1550 PSTاکوڑہ خٹک میں پرائمری اسکول بم دھماکے سے تباہ
 Updated at 1530 PSTبھارت میں سالانہ رکشہ چیلنج کا انعقاد،غیر ملکی شرکاء کی شرکت