URDUSKY || NETWORK

وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کا حکومتی فیصلوں کیخلاف تحفظات کااظہار|اردو سکائی اخبار 10 اگست 2011

140
وفاقی کابینہ کا اجلاس،وزراء کا حکومتی فیصلوں کیخلاف تحفظات کااظہارlondon-riots
Updated at 1900 PST
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراء نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کے خلاف سخت تحفظات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے سامنے آواز بلند کی۔سندھ سے وفاقی وزراء نے صوبے میں کمشنری نظام کے خاتمے اور 2001کے بلدیاتی نظام کی بحالی پر اس قدر ناراضی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کو ان سے الگ ملاقات کرکے منانا پڑا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سمیت ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال اور 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیرداخلہ کو کراچی کے حالات کی بہتری اور و فاقی وزیرپانی وبجلی کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ایک بار پھر ہدایت کرنا پڑی۔ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والیوفاقی وزراء نے صوبے میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر شدید اعتراضات اور تحفظات کا اظہارکیا۔ انہوں نے ایک سابق وفاقی وزیر کے سندھ جاکر کردار ادا کرنے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سندھ کی تقسیم کے مترادف ہیں ، صوبے کے عوام اس پر بہت ناراض ہیں جبکہ ہماری سیاست کو سخت دھچکا لگاہے۔وزیراعظم نے مجبوراً ان وزراء سے الگ ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے صدر سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں مختلف ملکوں سے معاہدوں کے حوالے سے تجاویز اورایئرپورٹ سیکیورٹی ایکٹ 1975 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سول سرونٹ ایکٹ کے ترمیمی بل اوراسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے اس بل کومسترد کرنیکی تجاویزپر کمیٹی بناکر وزارت قانون کوبھجوادیا۔او جی ڈی سی ایل کے عالمی مارکیٹ میں قابل فروخت بانڈز پر ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ ریلوے کے بحالی کے لیے 11ارب ابھی تک جاری نہیں ہوئے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لے کر وزیرخزانہ کو رقم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ کابینہ نے پشاور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے معاملے کو صوبائی معاملہ قرار دیا۔
سفارتی عملے پر پابندیاں کیوں،امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات
Updated at 2115 PST
اسلا م آباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات،انٹیلی جنس شیئرنگ اور پاکستان میں امریکییوں کو مبینہ طور پرہراساں کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی حساس اداروں کی طرف سے …
فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت کی صدر زرداری سے ملاقات
Updated at 2100 PST
اسلام آباد… پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی صدر سے ملاقات کے دوران مشاہد …
 Updated at 2145 PST توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سرکولر ڈیٹ مسئلہ ختم کرنا ہوگا،حفیظ شیخ
 Updated at 2130 PST افغانستان میں کام ختم نہیں ہو ا،بہت سا کام باقی ہے،امریکا
 Updated at 2045 PST آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی یقین دہانی کرا دی،وزارت پانی و بجلی
 Updated at 2030 PST جلال محمود شاہ کی شاہی سید سے ملاقات،بلدیاتی نظام پر گفتگو
 Updated at 2015 PST انڈر 16 ساف چیمپئن شپ: میزبان نیپال کی ٹیم کی تیسری پوزیشن
 Updated at 2000 PST جامعہ کراچی:بی اے سال اول پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان
 Updated at 1950 PST فٹبال:پاکستان نے جنوبی ایشیا پر اپنی حکمرانی قائم کردی
 Updated at 1940 PST سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،عید سے پہلے تنخواہ ملے گی
 Updated at 1930 PST کراچی میں اعتماد میں لینے کا مطالبہ حقیقت پسندانہ ہے، امیر حیدر ہوتی
 Updated at 1920 PST قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے گیس فراہمی میں کمی کا امکان
 Updated at 1910 PST اپنے سے کئی گنا بڑے گھوڑے کو ہانکنے والا بہادر کتا
 Updated at 1850 PST نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوگا،عدنان نقوی
 Updated at 1840 PST پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ،دفتر خارجہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
 Updated at 1830 PST پاک بھارت وزراء تجارت مذاکرات آئندہ ماہ بھارت میں ہوں گے
 Updated at 1820 PST مجرموں پر ہاتھ نہ ڈالا تو کراچی میں امن بحال نہیں ہوسکے گا،منور حسن
 Updated at 1810 PST شاہ عبداللہ نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے،گیلانی
 Updated at 1800 PST گاڑی کا ٹائر تبدیل کروانے میں مدد کرنے کا خواہشمند بلی کا بچہ
 Updated at 1750 PST شوقین کتاجو پانی کی گہرائی میں جاکر بھی فرسبی لانے سے نہیں ڈرتا
 Updated at 1740 PST آسٹریلیا میں انٹر نیشنل شو کیلئے دیو ہیکل ڈریگن کی تیا ری
 Updated at 1730 PST سی این جی پرچھ روپے فی کلولیوی کی تجویز،ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب
 Updated at 1720 PST بالی بم دھماکوں کا مطلوب ملزم عمر پاٹیک کو انڈونیشیا حوالے کرنے کا فیصلہ
 Updated at 1710 PST پاکستان نے بھارت کوہرا کرساف انڈر16فٹبال چیمپئن شپ جیت لی
 Updated at 1700 PST پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے مصر کوسیریر کے تیسرے میچ میں ہرا دیا
 Updated at 1645 PST مون جوبن پر، بادل صحراوٴں میں کھل کر برسے، مٹھی میں243ملی میٹر بارش
 Updated at 1630 PST سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ میں ایک نہیں دو آئٹم سونگ
 Updated at 1615 PST تیسرا ٹیسٹ:انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
 Updated at 1600 PST سا ئیکل چلا نے کا انو کھاانداز
 Updated at 1545 PST کے ایس ای میں آج تیزی،100انڈیکس میں276پوائنٹس کا اضافہ
 Updated at 1530 PST کر ینہ کپو ر نے ایک بار پھر شا دی کی خبر وں کی تر دید کر دی
 Updated at 1530 PST یو ٹیو ب پرپہلی با رمکّہ مکرّمہ سے براہ راست نشریا ت پیش کی جا ئیں گی
 Updated at 1510 PST جرمن ڈیزائنر لکڑی کو بطورٹیکسٹائل میٹریل کے طور پر استعمال کرنے لگی
 Updated at 1500 PST جاپان : بلیوں نے ملبوسات کی تشہیر کیلئے ماڈلنگ شروع کر دی
 Updated at 1454 PST فرانس میں تازہ ڈبل روٹی فراہم والی وینڈنگ مشین متعارف
 Updated at 1450 PST برطانوی تاریخ میں پہلی بار بحری جنگی بیڑے کی خاتون کمانڈر مقرر
 Updated at 1440 PST دنیا کی مہنگی ترین کار فرو خت کے لئے پیش
 Updated at 1430 PST فلوریڈا میں زیرآب 93فٹ کی گہرائی میں منفردآرٹ گیلری کا انعقاد
 Updated at 1420 PST مون سون پورے جوبن پر، مٹھی میں231ملی میٹر بارش
 Updated at 1400 PST فلمکی شوٹنگ کیلئے کترینہ کیف علی ظفر سے گٹار کلاسس لینے لگیں
 Updated at 1400 PST روہی نالے کا بند ٹوٹ گیا، پانی قصور کے سرحدی گاوٴں میں داخل
 Updated at 1330 PST بشارالاسد کی حکومت عالمی برادری میں مزید تنہا ہوگئی ، امریکا
 Updated at 1330 PST سندھ میں بارش سے متعدد اضلاع میں بجلی کا نظام درہم برہم
 Updated at 1300 PST برطانیہ میں فسادات،3شہری ہلاک،750شرپسند گرفتار
 Updated at 1255 PST کراچی سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان
 Updated at 1230 PST شام کے سابق وزیر دفاع علی حبیب کو قتل کردیا گیا
 Updated at 1230 PST شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے،21افراد ہلاک
 Updated at 1215 PST امریکا کا ہر تیسرا ناکارہ گردے کا مریض سیاہ فام ہے
 Updated at 1200 PST کراچی:گھی اور تیل کی قیمت میں تین روپے سے زائد کی کمی
 Updated at 1200 PST لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کومری کے ٹھیکیدار کی گرفتاری سے روک دیا
 Updated at 1130 PST بھارتی شہریوں کی آئندہ وزیراعظم کیلئے راہول گاندھی کے حق میں رائے
 Updated at 1130 PST ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت تاحال تاخیر کا شکار
 Updated at 1105 PST ٓاضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد لندن کی صورتحال میں بہتری
 Updated at 1055 PST امریکا کے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات ناکام ،مذاکرات کار غائب
 Updated at 1050 PST لندن:مارک ڈگن کے طرف سے پولیس پر فائرنگ کے ثبوت نہیں ملے
 Updated at 1035 PST ممبئی:فلم’ میرے برادر کی دلہن ‘کا میوزک لانچ کرنے کی تقریب
 Updated at 1015 PST 19بریگیڈئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
 Updated at 0955 PST جامشورو،دادو،جوہی،میہڑسمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش
 Updated at 0920 PST عثمان خواجہ کو بھارت میں ٹوئنٹی20میچ کھیلنے کیلئے ویزہ مل گیا
 Updated at 0900 PST میرانشاہ میں ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی
 Updated at 0815 PST امریکا :ڈیلس میں اداکارجوڑے سعود اور جویریہ کے بیٹے کی ولادت
 Updated at 0715 PST کینیڈا کا لیبیا کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
 Updated at 0700 PST اسامہ کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جارہاہے، امریکی محکمہ خارجہ
 Updated at 0615 PST کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے
 Updated at 0600 PST لندن میں 4 روزقبل شروع ہونیوالے فسادات دوسرے شہروں تک پھیل گئے
 Updated at 0530 PST سندھ : مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
 Updated at 0500 PST کراچی: برنس روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملہ
 Updated at 0430 PST شمالی وزیرستان :امریکی جاسوس طیارے کامیزائل حملہ ، 3 افراد ہلاک
 Updated at 0400 PST کراچی :ظفر بلوچ پر حملے کے بعدلیاری میں صورت حال کشیدہ

بشکریہ جنگ