Pakistan Newsتازہ خبریں

پشاور:خیبر سپر مارکیٹ میں دھماکا، قبائلی صحافی جاں بحق|اردو سکائی اخبار 10 مئی 2011

پشاور:خیبر سپر مارکیٹ میں دھماکا، قبائلی صحافی جاں بحق
Updated at 2300 PST
پشاور…پشاور کے خیبر سپر بازار میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ، جس سے صحافی نصراللہ آفریدی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق خیبر ایجنسی کے صحافی نصراللہ کی گاڑی میں خیبر سپر بازار میں دھماکا کیا گیا، جس سے ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور نصراللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد وزیراطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے صحافی نصراللہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ، گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، دہشت گرد صحافیوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ دوسری جانب صدر ، وزیراعظم کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیے دیا ہے۔ قبائلی صحافیوں نے نصر اللہ کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی اوپشاور لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت ہے، نوازشریف
Updated at 2040 PST
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ ایبٹ آبادواقعہ ملک کی خودمختاری پرحملہ ہے،امریکا سے تعلقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کیاجائے،جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مساوی ارکان شامل ہوں۔ انہوں نے یہ باتیں اسلام آباد میں پارٹی
جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
Updated at 2030 PST
وانا…جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دو جاسوس طیاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے قریب بغڑ میں ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے ۔میزائل حملے میں چار افراد ہلاک اور پانچ
امن پسند ممالک دہشتگردی کیخلاف امریکا کا ساتھ دیں، کیمرون منٹر
Updated at 1800 PST
حیدرآباد…پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن عالمی دہشت گردی تھا،جسے ختم کردیا گیا ہے اورمزید دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق جنگ جاری ہے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ
Updated at 2355 PSTپشاور میں دھماکا: صحافی کی ہلاکت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
Updated at 2340 PSTامریکا کو اسامہ بن لادن کی بیواؤں تک رسائی دیں گے،رحمان ملک
Updated at 2240 PSTایپل دنیا کا سب سے طا قتور برانڈ ، آئی پیڈ کا مارکیٹ پر کنٹرول
Updated at 2230 PSTبجلی کمپنی یونین سے تنازع افہام و تفہیم سے حل کرے ، متحدہ
Updated at 2220 PSTچوہدری نثار جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ بن چکے،محمد ہارون
Updated at 2210 PSTمتحدہ کے دو وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا
Updated at 2200 PSTکراچی:لیاری آٹھ چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی
Updated at 2145 PSTپشاور میں گاڑی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، ایک شخص زخمی