URDUSKY || NETWORK

گذشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ

68

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کئے گئے  اعداد و شمار کے مطابق  اگست کی نسبت ستمبر میں مہنگائی 0.77 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2018 کی نسبت ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی۔ ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت گیس کے نرخ 114 فی صد بڑھے۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت پیاز 108 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019 میں 2018  کی نسبت مرغ 80 فی صد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی۔شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت آلو 36 فیصد مہنگے ہوئے، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت دال ماش 27 فی صد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت سبزیاں 28 فیصد مہنگی ہوئی، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت پٹرول 22 فیصد مہنگا ہوا، ستمبر 2019 میں 2018 کی نسبت خوردنی تیل 20 فی صد مہنگا ہوا۔