URDUSKY || NETWORK

ٹیکس پیئرکے پیسوں کا کسی کو درد نہیں،جس کا دل چاہتا ہے پیسہ بےدردی سے اڑادیتاہے

124

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی دور میں سرکاری ملازمین کی نوکریوں پر بحالی کے معاملے پر تمام اپیلوں کو نومبر میں اکٹھا سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیاجسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پیئرکے پیسوں کا کسی کو درد نہیں،جس کا دل چاہتا ہے پیسہ بےدردی سے اڑادیتاہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی دورمیں سرکاری ملازمین کی نوکریوں پربحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے تمام اپیلوں کونومبرمیں اکٹھا سماعت کیلئے مقررکرنےکاحکم دیدیا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ملک کوذاتی جائیداد سمجھ رکھا ہے،برطرف ملازمین ایک روزکیلئے بحال کرکے مراعات دےدی گئیں،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا قومی خزانہ چیئرٹی فارم ہے؟ٹیکس پیئرکے پیسوں کا کسی کو درد نہیں،جس کا دل چاہتا ہے پیسہ بےدردی سے اڑادیتاہے۔