URDUSKY || NETWORK

نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

41

Nepra allows Rs0.53 increase in power tariff

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا جارہا ہے اور نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے بقایا جات کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت جنوری تا جون 2019ء کے بقایاجات کی مد میں عوام پر 33 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور بقایا جات کی وصولی کے لیے بجلی کے نرخوں میں 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔سہ ماہی بقایا جات کی مد میں وصولیوں کے باعث ٹیرف میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ نیپرا نے صارفین پر عبوری طور پر 19 ارب روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے یہ اضافہ ایک سال میں وصول کیا جائے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں فیصلے کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔