URDUSKY || NETWORK

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ اور باولنگ کوچ کون

75

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا تین سال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ وقار یونس نئے بولنگ کوچ ہوں گے تاہم بیٹنگ کی کوچ کی تقرری بعد میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ اس کے ساتھ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی تعویض کی گئی ہے ۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وقاریونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے ، چھ ایسوسی ایشنوں کے کوچز بھی سلیکٹرز ہوں گے ، جن میں ارشد خان ، اعظم خان ، عبدالرحمان ، اعجازجونیئر ، محمد وسیم اور کبیر خان شامل ہیں ۔

 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت چاروں کوچز کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئے کوچز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کیا ۔ گزشتہ ہفتے 5 رکنی پینل نے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جن میں ملکی امیدواروں کے ساتھ غیر ملکی امیدوار بھی شامل تھے۔مصباح الحق پری سیزن کیمپ کے کمانڈنٹ بھی ہیں اور انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے پی سی بی کے تھینک ٹینک کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں بھی کیں۔