PakistanPakistan News

بھارت کے ساتھ تجارت ختم کرنے کی حمایت کر دی

چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے  نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں کیے گئے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے کشمیر کے ایشو پر بھارت کے ساتھ تجارت کو معطل کر کے درست سمت قدم اٹھایا ہے اور قومی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے ،بھارت نے کشمیر کی خود مختاری کے قانون پر شب خون مارا اور اپنے میں ضم کر لیا۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کبھی بھی اس غیر قانونی اقدام کو تسلیم نہیں کرے گی ،بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہونے سے سب سے زیادہ نقصان غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں سالانہ64 ارب ڈالر وصول کرنے والے ملک بھارت کو پہنچے گا،بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو فلسطین نہیں بنا سکتااور نہ ہی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل سکے گا،بھارت کشمیر کو ہمیشہ اپنا اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے جبکہ یہ ایک بین الاقوامی معاملہ ہے ورنہ امریکی صدر اس پر وزیر اعظم عمران خان سے بات کرتے نہ ثالثی کی پیشکش کرتے۔

میاں انجم نثار نےکہابھارت کی ظالم نسل پرست حکومت کےعزائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام سفارتی چینلز بروئے کا ر لائے جائیں، بھارت کو مظبوط پیغام بھیجنا وقت کی اہم ضرورت تھی ۔میاں انجم نثار نے کہا  کہ پاکستان کو بھارت سے تجارت میں خسارہ اٹھانا پڑ رہا تھا، گزشتہ مالی سال  باہمی تجارت میں پاکستان کو  ایک ارب اٹھائیس کروڑ سولہ لاکک ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، ملک کی بزنس کمیونٹی کسبی بھی قسم کی بھارتی جارحیت اور بیرونی خطرے کے خلاف انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو  بھارت کو انسانی حقوق کے چارٹر کا احترام کرنے پر مجبور کرے، انڈیا کسی خوس فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیر پر قبضہ کر لے گا ، نیشنل سکیورٹی کونسل اس سلسلے میں بھارت کے خلاف مزید سخت فیصلے کرے۔ میاں انجم نثار نے چین کی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بھارت کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو معطل کرے تاکہ خطے میں بھارتی دہشت گردی اور چودھراہٹ کو ختم کیا جائے، مسلم امہ کو بھی اس ایشو پر متحد ہونے کی ضرورت دے ، او آئی سی اس ایشوپر اجلاس بلائے اور اپنا مثبت کردار ادا کرے،صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا عملی طور پر اقدامات اٹھانا ہونگے 

Junaid

Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button