URDUSKY || NETWORK

بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت،7 کشمیری شہید

33

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے کپواڑہ میں 7 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو نام نہادسرچ آپریشن کے دوران شہید کیاگیا۔تفصیلات رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو گیا اور کشمیر میں عوام پر مظالم کی انتہا کردی ،بھارت نے کشمیرپر اپنے تسلط برقرار رکھنے اور عوام پر مظالم کیلئے مزید 28 ہزار فوجی کشمیر میں تعینات کردیئے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت پر زور دے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ،بھارتی فوج نے کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 کشمیریوں کو شہید کردیا،شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید زینت اسلام کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،جنازے میں بھارت کیخلاف شیدید نعرے بازی کی گئی ۔