URDUSKY || NETWORK

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت تنازع کشمیر کے حوالے سے یواین قراردادوں کا احترام کرے

35

بھارت کشمیریوں کے انسانی حقو ق کاتحفظ یقینی بنائے ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ،عزت اوروقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آرمی چیف نے کمانڈر پی ایل سے ملاقات کی،آرمی چیف نے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے بھی ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں فروغ امن کیلئے کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی اور موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔ آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ بھارت تنازع کشمیر کے حوالے سے یواین قراردادوں کا احترام کرے ،بھارت کشمیریوں کے انسانی حقو ق کاتحفظ یقینی بنائے ،چینی عسکری قیادت نے کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال میں پاکستان کا طرزعمل امن کے مفاد میں ہے ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، عزت اوروقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔