URDUSKY || NETWORK

چین نے بالآخر دبنگ بیان دے دیا

48

بیجنگ چین نے جموں کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کردی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی سفیر یاﺅجنگ نے کہاہے کہ کشمیر کی حیثیت ایک متنازع علاقے کی ہے ،اقوام متحدہ قرار داد کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری ہونی چاہیے ،پاکستان اور چین ہمیشہ انصاف اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے ساتھ رہے ہیں ۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا رکن ہے ،چین پر امن و استحکام کے لیے خصوصی ذمہ داریاں ہیں ۔یاﺅ جنگ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت عوام کے لیے بہتر فیصلہ کریں گے ،دونوں ممالک کا بہتر فیصلہ پورے خطے کے لیے مفید ہے ۔