URDUSKY || NETWORK

وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا

134

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے،یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟وزیراعظم کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے، ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں۔

About The Author

WordPress Plugins Edus – Online Education Elementor Template Kit Edutech – Education WordPress Theme Eduti – Education Elementor Template Kit Eduvision – Online Course Multipurpose Education WordPress Theme Effective Lottie Animation Addon For Elementor Effigy – A Clean and Professional Music WordPress Theme eFlorist – Flower Boutique & Decoration Elementor Template Kit eForm easySubmission – Direct Form Edit & Extended Format String eForm – WordPress Form Builder Efpose – Multipurpose Blog and Newspaper Theme