URDUSKY || NETWORK

وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے قطر پہنچ گئے ہیں۔

59

جہاں انہوں نے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے قطر پہنچے جہاں انہوں نے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات قطری وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کی رہائشگاہ پرہوئی جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، معاون خصوصی زلفی بخاری سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیر احسن رضا بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رات کو 3 بجے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں پی ٹی آئی نے ان کے کامیاب دورہ امریکہ پر زبردست استقبال کا پروگرام بنا رکھا ہے۔