URDUSKY || NETWORK

وزیراعظم آج چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے لیکن اس کے بعد چین کے صدر کس ملک دورے پر جارہے

32

PM Imran Khan visiting China

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات چین کے تین روزہ دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ چینی صدر اور ہم منصب کے علاوہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے بھی بات چیت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کیا ہے ، بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی پوری کوشش کی تاہم امید ہے کہ پیر س اجلاس میں ہمارے نقطہ نظر کو اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 62 روز ہو چکے ہیں ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ چین مطمئن ہے لیکن اپوزیشن بلاوجہ سی پیک کو ایشو بنا تی ہے ، پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی صدر بھارت کے دورے پر جارہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ِخارجہ نے کہا کہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وقت اور تاریخ غلط ہے ، 27اکتوبر کی تاریخ وہ منہوس دن ہے جس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا جس دن بھارت کی فوجوں نے یلغار کی تھی ،اس دن یوم سیاہ منایا جاتاہے ۔