Ultimate magazine theme for WordPress.

واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن کمیشن

24

لاہو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن نتائج کل دن کے وقت مکمل ہوسکیں گے، وقت دیا جائے تو تمام معاملات کو بہتر انداز میں سلجھا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے الیکشن نتائج موصول ہوں گے، الیکشن نتائج کل دن کے وقت مکمل ہوسکیں گے۔وقت دیا جائے تو تمام معاملات کو بہتر انداز میں سلجھا سکتے ہیں۔ ندیم قاسم نے کہا کہ الیکشن نتائج کے بعد یہ روایت قائم ہونی چاہیے کہ جو ہار گیا ہے، اس کو ہار تسلیم کرنی چاہیے اور جیتنے والے کو مبارکباد دینی چاہیے۔

واضح رہے سات قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے مرکزی و صوبائی دفاتر میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں دوٹیموں پر مشتمل کمیونیکیشن پلان ترتیب دے دیا گیا۔ شکایت سیل جو شکایت اور ابتدائی نتائج کے لیے دو شفٹ میں کام کیا جائے گا۔ ووٹرز شکایات کے لیے الیکشن کمیشن کے دیے گئے فون نمبرز 9210809۔051۔ 051921081۔ 9210810۔051۔9210812۔051۔ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے ہفتے کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرضلع کرم کو ٹیلی فون کرکے ان سے پولنگ کے جاری عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 11خواتین ووٹرز نے پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کرم نے ان خواتین کو یقین دلایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے صرف سیکورٹی مقاصد کیلئے نصب کئے گئے ہیں جس کے بعد ان خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.