URDUSKY || NETWORK

قائد اعظم کے دائیں پاﺅں پر پیدائشی نشان دیکھ کر بزرگ نے کیا پیشگوئی کی تھی

32

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تاہم اس موقع پر ہم آپ کو اس پیشگوئی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو کہ قائداعظم محمد علی جناح کو بچپن میں دیکھ کر ایک بزرگ نے کی تھی جو کہ حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔

” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق سوانح حیات جناح کری ایٹر آف پاکستان کے مصنف ’ہیکٹر بولیتھو‘ کے مطابق محمد علی جناح کے دائیں پاﺅں پر پیدائشی نشان دیکھ کر ایک بزرگ نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ لڑکا بڑا ہوکر برصغیر کا بےتاج بادشاہ ہوگا، یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور انہوں نے انگریزوں سے مسلمانوں کیلئے سیاست کے ذریعے ایک علیحدہ ملک پاکستان حاصل کیا ۔قائد اعظم محمد علی جناح کا پہلے پہل داخلہ ایک پرائمری اسکول میں کروایا گیا لیکن ننھے جناح کا زیادہ وقت کھیل میں گزرتا تھا۔یہ سلسلہ بھی دو ماہ سے زیادہ نہ چل سکا۔

مسٹر اینڈ مسز جناح کی مصنف شیلا ریڈی‘ لکھتی ہیں کہ جناح بائی نے حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ گھر سے تقریباً ایک میل دور سندھ مدرستہ الاسلام میں داخلہ کرایا تاکہ جناح مصروف بازار اور گنجان آباد محلے سے دور تعلیم حاصل کرسکیں۔قائد اعظم کی والدہ نے شرط رکھی کہ لندن جانے سے قبل محمد علی جناح کو شادی کرنا ہوگی۔ فاطمہ جناح اپنی کتاب’مائی برادر‘ میں لکھتی ہیں کہ اپنے فیصلے خود کرنے والے جناح نے شاید یہ پہلا اور آخری فیصلہ کسی اور کی مرضی سے کیاتھا۔ وہ اپنی ماں کا کہا نہیں ٹالتے تھے۔کاروباری رموز سیکھنے کی غرض سے لندن جانے والے جناح نے قانون پڑھا اور لنکن اِن سے سب سے کم عمر بیرسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔